Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

پھول تھے رنگ تھے لمحوں کی صباحت ہم تھے---

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • پھول تھے رنگ تھے لمحوں کی صباحت ہم تھے---

    پھول تھے رنگ تھے لمحوں کی صباحت ہم تھے

    ایسے زندہ تھے کہ جینے کی علامت ہم تھے

    سب خرد مند بنے پھرتے ہیں ہر محفل میں

    اس ترے شہر میں اک صاحبِ وحشت ہم تھے

    اب کسی اور کے ہاتھوں میں ترا ہاتھ سہی

    یہ الگ بات کبھی اہلِ رفاقت ہم تھے

    رتجگوں میں تری یاد آئی تو احساس ہوا

    تیری راتوں کا سکوں نیند کی راحت ہم تھے

    اب تو خود اپنی ضرورت بھی نہیں ہے ہم کو

    وہ بھی دن تھے کہ کبھی تیری ضرورت ہم تھے

  • #2
    Re: پھول تھے رنگ تھے لمحوں کی صباحت ہم تھے---

    buhat khoob.......

    Comment


    • #3
      Re: پھول تھے رنگ تھے لمحوں کی صباحت ہم تھے---

      beautifull peotry...

      Comment


      • #4
        Re: پھول تھے رنگ تھے لمحوں کی صباحت ہم تھے---

        وہ بھی دن تھے کہ کبھی تیری ضرورت ہم تھے
        beautiful poetry

        Comment

        Working...
        X