راستے، منزلیں، جستجو اور میں
!ہم نفس، اک تری آرزو اور میں !
،خواب کی تتلیاں جب اڑیں آنکھ سے
!رہ گئی خواہش_رنگ و بو اور میں
،رات بھر جاگتے ہیں ستاروں تلے
!تیرا لہجہ، تری گفتگو اور میں
،سوچتی ہوں کہاں جاؤں، کس سے کہوں
!شہر دشمن، فضا بھی عدو اور میں
،اک مرے عشق کی تشنگی اور تو
!اک ترے ہجر کی آبجو اور میں
،میرے ساحر بچھڑتے سمے رہ گئیں
!..تیری آنکھیں مرے چارسو، اور میں
!ہم نفس، اک تری آرزو اور میں !
،خواب کی تتلیاں جب اڑیں آنکھ سے
!رہ گئی خواہش_رنگ و بو اور میں
،رات بھر جاگتے ہیں ستاروں تلے
!تیرا لہجہ، تری گفتگو اور میں
،سوچتی ہوں کہاں جاؤں، کس سے کہوں
!شہر دشمن، فضا بھی عدو اور میں
،اک مرے عشق کی تشنگی اور تو
!اک ترے ہجر کی آبجو اور میں
،میرے ساحر بچھڑتے سمے رہ گئیں
!..تیری آنکھیں مرے چارسو، اور میں
Comment