اسلام علکیم۔۔امید کرتا ہوں سب دوست بخریت ہونگے۔۔کافی عرصہ بعد اس سیکشن میں ایک غزل پوسٹ کر رہا ہوں ۔۔امید ہے پسند ائے گی۔۔شکریہ
خوش رہیں
پروفیسر بےتاب تابانی عفی عنہہ۔۔۔:shyy:۔
-
میرے مطلوب و مدعا! تُو جا
تجھ سے مطلب نہیں ہے جا، تُو جا
اب شہادت ہوس ہے یاروں کو
ہوش معزول ہو رہا، تُو جا
تُو کسی حال میں بھی ہو اس پل
اگلی پل کا ہے اقتضا، تُو جا
ہوگیا ہوں میں تیری ذات میں گم
اب میں تیرا نہیں رہا، تُو جا
اب تیری بات تیری حد میں نیں
شوق بڑھنے لگا تیرا، تُو جا
ہے مجھے تیری جستجو کرنا
تو عجب آدمی لگا، تُو جا
مجھ میں، مجھ دل میں تو ڈھلا ، تُو جا
ہو میاں جی ترا بھلا، تُو جا
مجھ کو تیری تلاش کرنا ہے
لے میاں ! خود سے میں چلا ،تُو جا
اب سجن! دونوں وقت ملتے ہیں
آرزو کا دِیا جلا، تُو جا
ہے میرے کو ترے خیال کی دھن
نہیں میں تیرا مبتلا، تُو جا
ہے تیری ذات کا خیال انگیز
اب ترا کام کیا رہا، تُو جا
:rose
خوش رہیں
پروفیسر بےتاب تابانی عفی عنہہ۔۔۔:shyy:۔
-
میرے مطلوب و مدعا! تُو جا
تجھ سے مطلب نہیں ہے جا، تُو جا
اب شہادت ہوس ہے یاروں کو
ہوش معزول ہو رہا، تُو جا
تُو کسی حال میں بھی ہو اس پل
اگلی پل کا ہے اقتضا، تُو جا
ہوگیا ہوں میں تیری ذات میں گم
اب میں تیرا نہیں رہا، تُو جا
اب تیری بات تیری حد میں نیں
شوق بڑھنے لگا تیرا، تُو جا
ہے مجھے تیری جستجو کرنا
تو عجب آدمی لگا، تُو جا
مجھ میں، مجھ دل میں تو ڈھلا ، تُو جا
ہو میاں جی ترا بھلا، تُو جا
مجھ کو تیری تلاش کرنا ہے
لے میاں ! خود سے میں چلا ،تُو جا
اب سجن! دونوں وقت ملتے ہیں
آرزو کا دِیا جلا، تُو جا
ہے میرے کو ترے خیال کی دھن
نہیں میں تیرا مبتلا، تُو جا
ہے تیری ذات کا خیال انگیز
اب ترا کام کیا رہا، تُو جا
:rose
Comment