" وضاحت"
مجھے تم سے محبت ہے
مجھے تم سے محبت ہے
مجھے تم سے محبت ہے
مگر یہ یاد رکھنا کہ
تمہارے پاؤں میں بجتی ہوئی پائل نہیں ہوں میں
محبت میں غلامی کا کوئی قائل نہیں ہوں میں
تمہیں مجھ سے محبت ہے
تو اچھی بات ہے ورنہ
میں تم سے بھیک کا طالب نہیں جاناں
کوئی سائل نہیں ہوں میں
محبت میں غلامی کا کوئی قائل نہیں ہوں میں
مگر یہ بھی بجا ہے کہ
مجھے تم سے محبت ہے
مجھے تم سے محبت ہے
شاعر : سفیر
شاعر : سفیر
Comment