Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

وقت

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • وقت

    وقت





    بام اور یہ منظر سر شام
    ہے کتنا حیسن و عبرت انجام



    مغرب کا افق دہک رہا ہے
    دامان شفق بھڑک رہا ہے
    تنور دھنے ہوئے ہوں جیسے
    شعلے سے چنے ہوئے ہوں جیسے



    یا آتش سرکشی سے جیسے
    دولت کی قبائیں جل رہی ہوں
    نسلوں پہ عذاب آ رہا ہو
    قوموں کی سرائیں جل رہی ہوں
    سینوں میں حجیم گل رہے ہوں
    ہونٹوں پہ صدائیں جل رہی ہوں



    اترا ہے افق میں تازہ تازہ
    خورشید کا بے کفن جنازہ
    خموشی بام بڑھ رہی ہے
    تاریکی شام بڑھ رہی ہے
    ہر ذرہ و در دھواں دھواں ہے
    پہنائے نظر دھواں دھواں ہے
    احساس کے داغ جل اٹھے ہیں
    کتنے ہی چراغ جل اٹھے ہیں
    جیسے کوئی مل ک جا رہا ہو
    جیسے کوئی یاد آ رہا ہو
    جیسے کوئی جا کے بھول جائے
    وعدہ ہو مگر کبھی نہ ائے
    جیسے وہ مری متاع جاں بھی
    بے نام ہو اور بے نشاں بھی



    احساس ہے ابتلائے جاں ہا
    اظہار ہے فتنہ زباں ہا
    ہے از حرم یقیں بس اک دھند
    تاہیکل عظمت گماں ہا
    از مشرق نفع وسود جلوہ
    تا مغرب ظلمت و زیاں ہا
    ایسا ہے کہ یہ جہاں ہو جیسے
    تجسیم فسونِ داستاں ہا
    ایسا ہے کہ یہ مکاں ہو جیسے
    آغوش وداع کارواں ہا


    نادیدہ فضا میں کھو گیا ہوں
    آپ اپنا خیال ہوگیا ہوں
    ہے ذہن میں بیکراں زمانہ
    بے جسم خرام جاودانہ
    اقوام و ملل کی عمر ہی کیا
    اک پل ہے سو پل کی عمر ہی کیا
    ہم تھے یہ کسی قدر بجا ہے
    ہم ہیں یہ خیال ہوگیا ہے

    وقت اپ ہی اپنی جان کنی ہے
    آنات کی روح کھجنچ رہی ہے
    یہ ہستی ناصبور کیا ہے
    میں کون ہوں یہ شعور کیا ہے
    آنات میں بٹ کے رہ گیا ہوں
    نقطوں میں سمٹ کے رہ گیا ہوں


    ہستی کا شہود ہی فنا ہے
    جو ہے وہ تمام ہو چکا ہے
    جو لمحہ ہے وہ گزر رہا ہے
    فریاد کے وقت مر رہا ہے





    :(

  • #2
    Re: وقت

    احساس ہے ابتلائے جاں ہا
    اظہار ہے فتنہ زباں ہا
    ہے از حرم یقیں بس اک دھند
    تاہیکل عظمت گماں ہا
    از مشرق نفع وسود جلوہ
    تا مغرب ظلمت و زیاں ہا
    ایسا ہے کہ یہ جہاں ہو جیسے
    تجسیم فسونِ داستاں ہا
    ایسا ہے کہ یہ مکاں ہو جیسے
    آغوش وداع کارواں ہا
    میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ

    Comment


    • #3
      Re: وقت

      ہم تھے یہ کسی قدر بجا ہے
      ہم ہیں یہ خیال ہوگیا ہے



      Wah Dr Sahib Keya kehnay Ap ka :P

      Classic Hai :P :P
      :(

      Comment


      • #4
        Re: وقت

        @

        Yeh Nazm Mujhe koi Design Kar ka day sakta hai???
        :(

        Comment

        Working...
        X