Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

وہی ہے دل، وہی دنیا ہے، اب بھی آجائو

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • وہی ہے دل، وہی دنیا ہے، اب بھی آجائو


    :rose

    وہی حساب تمنا ہے، اب بھی آجائو
    وہی ہے سر وہی سودا ہے ، اب بھی آجائو

    جسے گئے ہوئے خود سے اب اک زمانہ ہوا
    وہ اب بھی تم میں بھٹکتا ہے، اب بھی آجائو


    وہ دل سے ہار گیا ہے پر اپنی دانش میں
    وہ شخص اب بھی یگانہ ہے، اب بھی آجائو


    میں خود نہیں ہوں کوئی اور ہے مرے اندر
    جو تم کو اب بھی ترستا ہے، اب بھی آجائو


    میں یاں سے جانے ہی والا ہوں اب مگر اب تک
    وہی گھر وہی حجرا ہے ، اب بھی آجائو

    وہی کشاکش احساس ہے بہ ہر لمحہ
    وہی ہے دل، وہی دنیا ہے، اب بھی آجائو

    تمہیں تھا ناز بہت جس کی نامد اری پر
    وہ سارے شہر میں رسوا ہے، اب بھی آجائو


    یہاں سے ساتھ ہی خوابوں کے شہر جائیں گے
    وہی جنوں، وہی صحرا ہے، اب بھی آجائو

    مری شراب کا شہرہ ہے اب زمانے میں
    سو یہ کرم ہے تو کس کا ہے، اب بھی آجائو

    یہ طور!! جان جو میری بد شرابی کا
    مجھے بھلا نہیں لگتا، اب بھی آجائو

    کسی سے کوئی بھی شکوا نہیں مگر تم سے
    ابھی تلک مجھے شکوا ہے، اب بھی اجاو

    وہ دل کہ اب لہو تھوکنا ہنر جس کا
    وہ کم سے کم ابھی زندہ ہے ، اب بھی آجائو


    نہ جانےکیا ہے اب تک مرا خود اپنے سے
    وہی جو تھا وہی رشتہ ہے، اب بھی آجائو

    وجود ایک تماشا تھا جو ہم دیکھتے تھے
    وہ اب بھی ایک تماشا ہے، اب بھی آجائو

    ابھی صدائے جرس کا نہیں ہوا اغاز
    غبار ابھی نہیں اٹھا ہے، اب بھی آجائو

    ہت میرے دل کی گزارش کہ مجھ کو مت چھوڑو
    یہ میری جاں کا تقضا ہے، اب بھی آجائو


    وہی حساب تمنا ہے، اب بھی آجائو
    وہی ہے سر وہی سودا ہے ، اب بھی آجائو



    :rose
    :(

  • #2
    Re: وہی ہے دل، وہی دنیا ہے، اب بھی آجائو

    بہت خوبصورت

    Comment

    Working...
    X