Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

-- دل مگر کم کسی سے ملتا ہے --

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • -- دل مگر کم کسی سے ملتا ہے --

    آدمی، آدمی سے ملتا ہے
    دل مگر کم کسی سے ملتا ہے


    بھول جاتا ہوں میں ستم اس کے
    وہ کچھ اس سادگی سے ملتا ہے


    مل کے بھی جو کبھی نہیں ملتا
    ٹوٹ کر دل اسی سے ملتا ہے


    آج کیا بات ہے کہ پھولوں کا؟
    رنگ تیری ہنسی سے ملتا ہے


    سلسله فتنۂ قیامت کا
    تیری خوش قامتی سے ملتا ہے


    کاروبار جہاں سنورتے ہیں
    ہوش جب بیخودی سے ملتا ہے


    روح کو بهی مزا محبت کا
    دل کی ہمسائیگی سے ملتا ہے








  • #2
    Re: -- دل مگر کم کسی سے ملتا ہے --

    اسلام علکیم


    واہ جی بہت خوب کیا کہنے خوبصورت انتخاب ہے لاجواب


    سلسله فتنۂ قیامت کا
    تیری خوش قامتی سے ملتا ہے



    واہ خوش رہیں اور مزید ایسی شئیرنگ کرتی رہیں



    تابانی

    :(

    Comment


    • #3
      Re: -- دل مگر کم کسی سے ملتا ہے --

      بہت خوبصورت

      Comment

      Working...
      X