Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

نہ ہم رہے نہ وہ خوابوں کی زندگی ہی رہی

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • نہ ہم رہے نہ وہ خوابوں کی زندگی ہی رہی

    نہ ہم رہے نہ وہ خوابوں کی زندگی ہی رہی
    گماں گماں سی مہک خود کو ڈھونڈتی ہی رہی

    عجب طرح رخ آئندگی کا رنگ اڑا
    دیر ذات میں از خود گزشتگی ہی رہی

    حریم شوق کا عالم بتائیں کیا تم کو
    حریم شوق میں بس شوق کی کمی ہی رہی


    پس نگاہ تغافل اک نگاہ کہ تھی
    جو دل کے چہرہ حسرت کی تازگی ہی رہی


    عجیب آئینہ پرتو تمنا تھا
    تھی اُس میں ایک اداسی کہ جو سجی ہی رہی


    بدل گیا سبھی کچھ اس دیار بودش میں
    گلی تھی جو تری جاں وہ تری گلی ہی رہی


    تمام دل کے محلے اجڑ چکے ہیں۔۔۔مگر
    بہت دنوں تو ہنسی ہی رہی خوشی ہی رہی


    وہ داستان تمہیں اب بھی یاد ہے کہ نہیں
    جو خون تھوکنے والوں کی بے حسی ہی رہی


    سنائوں میں کسے افسانہ خیال ملال
    تری کمی ہی رہی اور میری کمی ہی رہی



    :rose
    :(

  • #2
    Re: نہ ہم رہے نہ وہ خوابوں کی زندگی ہی رہی

    بہت زبردست ۔۔۔
    میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ

    Comment


    • #3
      Re: نہ ہم رہے نہ وہ خوابوں کی زندگی ہی رہی




      بہت خوب بہت اچھے جناب






      Comment


      • #4
        Re: نہ ہم رہے نہ وہ خوابوں کی زندگی ہی رہی

        بہت خوبصورت

        Comment

        Working...
        X