Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

شام فراق

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • شام فراق

    ایک بہت خوبصورت نظم حاضر خدمت ہے۔۔شاعر نے اپنے جذبات
    کو بیان کرنے کے لیے جس انداز میں کلیم یعنی موسیٰ اور طور اور کسی کی
    یاد کا نور کی تشبیہ کا سہارا لیا وہ ایک بالکل منفرد انداز ہے

    امید کے ساتھ کے اپ کو پسند ائے گی


    خوش رہیں


    تابانی




    شام فراق


    برس رہا ہے فضا سے کسی کی یاد کا نور
    دمک رہا ہے ستارے کی طرح زخم جگر
    چمک رہے ہیں جھروکے مرے خیالوں کے
    مری شکست کے چپ چاپ راپگزاروں پر
    لپک رہے ہیں تصور، پری جمالوں کے
    ہر ایک گزرا ہوا پل کروڑوں روپ لیے ہوئے
    غبار وقت سے یوں جھانکنے لگا جیسے
    امڈ رہے ہیں افق سے پرے غزالوں کے
    وہ روشنی ہے کہ ہر چیز ہے برہنہ بدن
    وہ ایک فرد کا غم ہو کہ روح عصر کا درد


    جو راز دفن رہے مدتوں قرن بہ قرن
    کچھ ایسے فاش ہوئے جا رہے ہیں پے در پے
    کسی شہید کی نظروں میں جس طرح ٹوٹے
    غرور جبر و تشدد طلسم دار و رسن
    کلیم ہوں ، مری شام فراق میرا طور
    برس رہا ہے فضا سے کسی کی یاد کا نور





    :rose
    ۔
    :(

  • #2
    Re: شام فراق



    واہ جناب بہت خوب انتخاب








    Comment


    • #3
      Re: شام فراق

      بہت خوب

      Comment

      Working...
      X