Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Polling for Duaaiya Shairi Muqabla

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Polling for Duaaiya Shairi Muqabla



    Assalam-0-Alaikom

    Competition khatam ho chuka hai aur ab time aa chuka hai polling ka ....

    vote kijiye apni pasandeeda entry ko...

    Multiple choice is allowed.

    last date to cast your vote: 31st May 2012
    27
    Baniaz Khan
    18.52%
    5
    Saraah
    22.22%
    6
    Ahsaas
    14.81%
    4
    Mr. khan
    29.63%
    8
    Pagal1
    14.81%
    4

    The poll is expired.

    Last edited by *Rida*; 25 May 2012, 22:45.
    For New Designers
    وَ بَارِکْ لِيْ فِيْمَا أَعْطَيْتَ

  • #2
    Re: دعائیہ شاعری مقابلہ مئی 2012

    My Entry




    جو خوشی تمھارے قریب ہو ، وہ صدا تمھارے نصیب ہو
    تجھے وہ خلوص ملے کہ جو، تیری زندگی پہ محیط ہو

    جو معیار تجھ کو پسند ہو ، جو تمھارے دل کی امنگ ہو
    تیری زندگی جو طلب کرے، تیرے ہمسفر کا وہ رنگ ہو

    جو خیال دل میں اسیر ہو ، ہر دعا میں ایسی تاثیر ہو
    تیرے ہاتھ اٹھتے ہی یک بیک، تیرے آگے اسکی تعبیر ہو

    تجھے وہ جہاں ملے جدھر ، کسی غم کا کوئی گذر نہ ہو
    جہاں روشنی ہو خلوص کی ، اور نفرتوں کی خبر نہ ہو






    Comment


    • #3
      Re: دعائیہ شاعری مقابلہ مئی 2012

      @

      یہ بستیاں ہیں کہ مقتل دعا کیے جائیں
      دعا کے دن ہیں مسلسل دعا کیے جائیں

      کوئی فغاں کوئی نالہ کوئی بکا کوئی بین
      کھلے کا باب مقفل دعا کیے جائیں

      یہ اضطراب یہ لمبا سفر یہ تنہائی
      یہ رات اور جنگل دعا کیے جائیں

      بحال ہوکر رہے گی فضائے خطہ خیر
      یہ حبس ہوگا معطل دعا کیے جائیں

      قبول ہونا مقدر ہے حرف خالص کا
      ہر اک آن ہر اک پل دعا کیے جائیں
      شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

      Comment


      • #4
        Re: دعائیہ شاعری مقابلہ مئی 2012

        دعا

        اتنی سی اک دعا ہے کہ آنے والا ہر لمحہ
        حسین چاہتوں کے پھول بخشے، عروج بخشے
        تمہاری دنیا میں روشنی ہو
        تمہاری محفل میں خوشیاں ہوں
        تمہارے ہونٹوں پہ مسکراہٹ
        کبھی بھی تم تک دکھوں کی دستک نہ پہنچ پائے
        تمہاری آنکھوں میں جو ستارے چمک رہے ہیں یونہی چمکتے رہیں ہمیشہ
        تمہارے دل تک جدائیوں ، بے وفائیوں کی کوئی اندھیری کرن نہ پہنچے
        خدا کرئے کہ ہر دل کا قرار لوٹو
        مگر تمہاری ہر اک تمنا ہر اک خواہش
        تمہارے ہونٹوں تک آتے آتے
        تمہارے قدموں میں آن پہنچے
        جو ہو سکے تو تمہارے حصے کے سب غموں کو میں اپنے اندر اتار لوں
        یہ ممکن تو نہیں ، لیکن دعا تو میرا حق ہے
        یہ مختصر سی دعا کا تحفہ سنبھال رکھنا
        میرے اندھیروں کی فکر چھوڑو
        تم بس اپنا خیال رکھنا ۔۔۔!!۔۔

        Comment


        • #5
          Re: دعائیہ شاعری مقابلہ مئی 2012

          Dedicate to my lovely Daughter

          دُعا



          رات کے پُر سکون لمحوں میں
          جب کبھی تیری یاد آتی ہے

          اس گھڑی میں خدائے برتر سے
          تیری خوشیوں کی بھیک مانگتا ہوں

          میں دعا گو ہوں، تیرے سارے غم
          میری قسمت میں سارے آجائیں

          میرے حصے کی مُمکنہ خوشیاں
          تیرے حصے میں ساری آجائیں



          Comment


          • #6
            Re: دعائیہ شاعری مقابلہ مئی 2012

            رات آنکھوں میں کاٹنے والو شاد رہو آباد رہو
            بارِ ہجر اُٹھانے والو شاد رہو آباد رہو
            کچی عمر میں کل کے دکھوں سے آج اُلجھنا ٹھیک نہیں
            پہلا ساون بھیگنے والو شاد رہو آباد رہو
            اب آئے ہو سارے دئے جب اک اک کر کے بجھ بھی گئے
            لیکن ! لوٹ کے آنے والو شاد رہو آباد رہو
            خانہ بدوشی ایک ہنر ہے رفتہ رفتہ آئے گا
            رنج مسافت کھینچنے والو شاد رہو آباد رہو
            ایک دریچے سے دو آنکھیں روز صدائیں دیتی ہیں
            رات گئے گھر لوٹنے والو شاد رہو آباد رہو
            دیکھو آنکھوں کی ہریالی خواب نہ بن کر رہ جائے
            بات بات پر رونے والو شاد رہو آباد رہو
            ہجر زدوں پہ خود نہیں کھلتا کِس عالم میں رہتے ہیں
            حال ہمارا پوچھنے والو شاد رہو آباد رہو۔
            :star1:

            Comment


            • #7
              Re: Polling for Duaaiya Shairi Muqabla

              voted
              شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

              Comment


              • #8
                Re: Polling for Duaaiya Shairi Muqabla

                Voted





                Comment


                • #9
                  Re: Polling for Duaaiya Shairi Muqabla

                  voted


                  sigpic

                  Comment


                  • #10
                    Re: Polling for Duaaiya Shairi Muqabla

                    voted
                    sigpic

                    Comment


                    • #11
                      Re: Polling for Duaaiya Shairi Muqabla

                      :em: voted

                      Comment


                      • #12
                        Re: Polling for Duaaiya Shairi Muqabla

                        voted
                        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                        Comment

                        Working...
                        X