Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

کسطرح آئے گی جس روز قضا آئے گی ؟

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • کسطرح آئے گی جس روز قضا آئے گی ؟

    کسطرح آئے گی جس روز قضا آئے گی ؟

    کیا خبر شور مچاتی ہوئی لہروں پہ سوار
    کیا خبر خامشی بن کر کسی ویرانے کی
    کیا خبر مجھ سے میرے گھر کا پتہ بھی پوچھے
    کیا خبر اتنی اچانک کہ خبر تک نا کرے


    عین ممکن ہے کہ آوارہ بگولے کی طرح
    یوں اچانک چلی آئے کہ نظر تک نہ پڑے
    عین ممکن کسی بچھڑے ہوئے ساتھی کی طرح
    راہ میں چلتے ہوئے روک کے حیراں کردے

    یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ہنگامے بلا ہو جیسے
    یہ بھی ہوسکتا ہے کہ مجھ کو پتا ہو جیسے
    یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ہر شخص قضا ہو جیسے
    یہ بھی ہوسکتا ہے کہ خود اپنی قضا ہو جیسے



    میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ

  • #2
    Re: کسطرح آئے گی جس روز قضا آئے گی ؟

    بہت عمدہ انتخاب کرسٹل جی

    بہت اچھے آپ کی اس شاعری سے مجھے کچھ یاد آرہا ہے شاید لفظ قضا سے

    شاید ان لائنوں سے کو تعلق تو نہیں*


    عشق میں* زندگی کا مزہ ہے یہی
    عاشق زار پہلو بدلتا رہے
    یونہی گھڑیاں شب غم کی کٹتی رہیں
    یاد آتے رہو دل بہلتا رہے

    ادھر وہ زلف سلجھاتے ہیں ان کا خم نکلتا ہے
    ادھر رگ رگ سے کھنچ کھنچ کر ہمارا دم نکلتا ہے
    کاش یوں موت آئے میرے ہمنشیں
    قضا کا اور ہوجائے منظر حسیں

    وہ ادھر اپنی زلفیں سنوارا کریں
    اور ادھر دم ہمارا نکلتا رہے





    Comment


    • #3
      Re: کسطرح آئے گی جس روز قضا آئے گی ؟

      زبردست
      شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

      Comment


      • #4
        Re: کسطرح آئے گی جس روز قضا آئے گی ؟

        wah buht umdaaa kalam hai... shaaair kon hai CT...
        For New Designers
        وَ بَارِکْ لِيْ فِيْمَا أَعْطَيْتَ

        Comment


        • #5
          Re: کسطرح آئے گی جس روز قضا آئے گی ؟

          sorry rida sis mjko naam tu pata nai poet ka...
          میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ

          Comment


          • #6
            Re: کسطرح آئے گی جس روز قضا آئے گی ؟

            buht khobsorat poetry hai jis ki bhi hai ...
            For New Designers
            وَ بَارِکْ لِيْ فِيْمَا أَعْطَيْتَ

            Comment


            • #7
              Re: کسطرح آئے گی جس روز قضا آئے گی ؟

              کس طرح آئے گی جس روز قضا آئے گی


              کس طرح آئے گی جس روز قضا آئے گی
              شاید اس طرح کہ جس طور کبھی اوّلِ شب
              بے طلَب پہلے پہَل مرحمتِ بوسۂ لب
              جس سے کھُلنے لگیں ہر سَمت طلسمات کے در
              اور کہیں دور سے انجان گلابوں کی بہار
              یک بیک سینۂ مہتاب کو تڑپانے لگے
              شاید اس طرح کہ جس طور کبھی آخرِ شب
              نیم وا کلیوں سے سر سبز سحر
              یک بیک حجرۂ محبوب میں لہرانے لگے
              اور خاموش دریچوں سے بہ ہنگامِ رحیل
              جھنجھناتے ہوئے تاروں کی صدا آنے لگے
              شاید اس طرح کہ جس طور تہِ نوکِ سناں
              کوئی رگ واہمۂ درد سے چِلّانے لگے
              اور قزّاقِ سناں دست کا دھندلا سایہ
              از کراں تا بہ کراں دہر پہ مَنڈلانے لگے
              خواہ قاتل کی طرح آئے کہ محبوب صفَت
              دل سے بس ہو گی یہی حرفِ ودع کی صورت
              لِلّٰہِ الحَمد بانجامِ دلِ دل زدَگاں
              کلمۂ شکر بنامِ لبِ شیریں دہناں



              فیض احمد فیضؔ







              Comment


              • #8
                Re: کسطرح آئے گی جس روز قضا آئے گی ؟

                یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ہنگامے بلا ہو جیسے
                یہ بھی ہوسکتا ہے کہ مجھ کو پتا ہو جیسے
                یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ہر شخص قضا ہو جیسے
                یہ بھی ہوسکتا ہے کہ خود اپنی قضا ہو جیسے

                bohat khoob jnaab
                beautifull sharing
                thnxx
                جس کو تم سے سچی ہحبت ہوگی وہ تمہیں فضول اور ناجائز کاموں سے روکے گا۔۔۔



                Comment


                • #9
                  Re: کسطرح آئے گی جس روز قضا آئے گی ؟

                  بہت عمدہ انتخاب

                  Comment

                  Working...
                  X