Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

*~Ghazal~*

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • *~Ghazal~*


    :rose


    اتنی بلندیوں سے۔۔تہوں میں اتر نہ جا
    احسان کر چکا ہے تو احسان دھر نہ جا


    پتھرا گئی ہیں در پہ جو انکھیں لگی ہوئی
    کترا کے اُن سے۔۔شہر وفا سے گزر نہ جا


    ہر شخص تجربات کی دنیا ہے سب سے مل
    دانائیاں سمیٹ کے۔۔پیارے بکھر نہ جا


    میں نے کہا نہ تھا کہ طلسم انا نہ توڑ
    اب اپنا سامنا جو کیا ہے تو ڈر نہ جا



    اس شہر ناسپاس میں سنگ زن سبھی
    اس کانچ کے لباس میں بیرون در نہ جا


    دنیا کو ایک طرفہ تماشہ سمجھ کے دیکھ
    اس آئنے کے سامنے باچشم تر نہ جا


    عزم سفر کیا ہے تو رخت سفر بھی باندھ
    منزل ہے آسمان۔۔تو بے بال و پر نہ جا



    دل میں اٹھا ہے درد تو اظہار درد کر
    آنسو امڈ پڑے ہیں تو منہ پھیر کر نہ جا


    صحرائے بے جہت سے حرم کا بھی رخ نہ کر
    دعوی جنوں کا ہے تو خدا کے بھی گھر نہ جا


    لاکھوں چراغ لا۔۔۔کہ ہوا تیز ہے بہت
    صرف اک دیا جلا کے سر راہگزر نہ جا


    برحق ہے موت اگر، تو برحق حیات بھی
    یوں جیتے جی تو موت کی ہیبت سے مر نہ جا





    :(

  • #2
    Re: *~Ghazal~*

    Asalam-O-Alikum


    برحق ہے موت اگر، تو برحق حیات بھی
    یوں جیتے جی تو موت کی ہیبت سے مر نہ جا


    zabardast...
    میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ

    Comment


    • #3
      Re: *~Ghazal~*

      buhat khoob

      Comment

      Working...
      X