:rose
ہوں میں یکسر رایگاں، افسوس میں
کیا کہوں میں بس میاں،افسوس میں
کیسے پہنچوں آخر اپنے آپ تک
میں ہوں اپنے درمیاں ، افسوس میں
آسمانِ لاجور دین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فراق
اب کہاں وہ اور کہاں افسوس میں
مجھ کو درپیش ہے اپنے سے فراق
میں کہاں اور میں کہاں، افسوس میں
میرے ہی دل پر لگا ہے جس کا تیر
ہے وہ میری ہی کماں، افسوس میں
رائگانی میں نے سونپی ہے تجھے
اے مری عمر رواں، افسوس میں
نابہ ہنگامی ہے میری زندگی
میں ہوں ہر دم نا گہاں، افسوس میں
زندگی ہے داستان افسوس کی
میں ہوں میر داستاں، افسوس میں
اپنے برزن اپنے بازار میں
اپنے حق میں ہوں گراں افسوس میں
میرے سینے میں چراغ زندگی
میری آنکھوں میں دھواں افسوس میں
مجھ کو جز پرواز کچھ چارہ نہیں
ہوں میں اپنا آشیاں، افسوس میں
خود تو میں ہوں یک نفس کا ماجرا
میرا غم ہے جاوداں، افسوس میں
ایک ہی تو باغ حسرت ہے مرا
ہوں میں اس کی خزاں افسوس میں
اے زمین و اسمان، افسوس تم
اے زمین و آسماں، افسوس میں
اے خداوند جہاں، افسوس تو
اے خداوند جہاں، افسوس میں
:rose
ہوں میں یکسر رایگاں، افسوس میں
کیا کہوں میں بس میاں،افسوس میں
کیسے پہنچوں آخر اپنے آپ تک
میں ہوں اپنے درمیاں ، افسوس میں
آسمانِ لاجور دین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فراق
اب کہاں وہ اور کہاں افسوس میں
مجھ کو درپیش ہے اپنے سے فراق
میں کہاں اور میں کہاں، افسوس میں
میرے ہی دل پر لگا ہے جس کا تیر
ہے وہ میری ہی کماں، افسوس میں
رائگانی میں نے سونپی ہے تجھے
اے مری عمر رواں، افسوس میں
نابہ ہنگامی ہے میری زندگی
میں ہوں ہر دم نا گہاں، افسوس میں
زندگی ہے داستان افسوس کی
میں ہوں میر داستاں، افسوس میں
اپنے برزن اپنے بازار میں
اپنے حق میں ہوں گراں افسوس میں
میرے سینے میں چراغ زندگی
میری آنکھوں میں دھواں افسوس میں
مجھ کو جز پرواز کچھ چارہ نہیں
ہوں میں اپنا آشیاں، افسوس میں
خود تو میں ہوں یک نفس کا ماجرا
میرا غم ہے جاوداں، افسوس میں
ایک ہی تو باغ حسرت ہے مرا
ہوں میں اس کی خزاں افسوس میں
اے زمین و اسمان، افسوس تم
اے زمین و آسماں، افسوس میں
اے خداوند جہاں، افسوس تو
اے خداوند جہاں، افسوس میں
:rose
Comment