ممکن ہے جو تم سے کہا ہے، جھوٹ ہو سب افسانہ ہو
دادِ سخن پانے کا تم سے یہ بھی ایک بہانہ ہو
ممکن ہے خود دل سے ہم نے ایک کہانی گھڑ لی ہو
ممکن ہے یہ اور بُنت ہو اور ہی تانا بانا ہو
ممکن ہے دل سِمرن کی ہر دھڑکن تیرے نام کی ہو
رادھا رادھا جپنے والا شیام ترا دیوانہ ہو
ذہن کی اس گنجان فضا میں یادوں کے تھے شہر کئی
آن بسے ہم اس نگری میں تم جس کی سلطانہ ہو
ہم سے جب مطلب ہی نہیں کچھ، پھر انداز یہ کیسا ہے؟
آتے جاتے اِس جانب جو ایک نظر دُزدانہ ہو
خوابوں کی دنیا میں رہنا، خوابوں میں جینا مرنا
تیرا میرا ایک ٹھکانہ، چاہے کوئی زمانہ ہو
ناممکن تو کچھ بھی نہیں اس دنیا میں، لیکن تم سا
کون ہوا جو ہر انگ یکتا، ہر اک روپ یگانہ ہو

Comment