Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

یہ دل یہ پاگل دل می

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • یہ دل یہ پاگل دل می

    یہ دل یہ پاگل دل میرا، کیوں بجھ گیا آوارگی
    اس دشت میں اک شہر تھا، وہ کیا ہوا آوارگی

    کل شب مجھے بے شکل کی آواز نے چونکا دیا
    میں نے کہا تُو کون ہے، اس نے کہا آوارگی

    لوگو اس شہر میں کیسے جیئیں گے ہم جہاں
    ہو جرم تنہا سوچنا، لیکن سزا آوارگی

    یہ درد کی تنہائیاں، یہ دشت کا ویراں سفر
    ہم لوگ تو اُکتا گئے، اپنی سُنا آوارگی

    اک اجنبی جھونکے نے جب پوچھا مرے غم کا سبب
    صحرا کی بھیگی ریت پر میں نے لکھا آوارگی

    اُس سمت وحشی خواہشوں کی زد میں پیمانِ وفا
    اِس سمت لہروں کی دھمک، کچا گھڑا آوارگی

    کل رات تنہا چاند کو دیکھا تھا میں نے خواب میں
    محسن مجھے راس آئے گی شاید سدا آوارگی

  • #2
    Re: یہ دل یہ پاگل دل می

    واہ بہت اچھے جناب۔۔۔

    Comment


    • #3
      Re: یہ دل یہ پاگل دل می

      thanks

      Comment


      • #4
        Re: یہ دل یہ پاگل دل می

        لیکن غلام علی کی آواز میں سنیں تو واقعی دل پاگل لگتا ہے

        Comment


        • #5
          Re: یہ دل یہ پاگل دل می

          buhat Aala...

          Comment

          Working...
          X