Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

ایک غزل پیشِ خدمت ہے اور ایک خوشخبری بھی

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • ایک غزل پیشِ خدمت ہے اور ایک خوشخبری بھی

    ایک غزل پیشِ خدمت ہے اور اس کے بعد ایک اہم خبر بھی





    سزا امتحاں بےکسی ساتھ کاٹیں
    چلو مل کے وحشت کی یہ رات کاٹیں

    ٹپکتی ہو چھت جن کے خستہ گھروں کی
    وہ بارش سے کھیلیں یا برسات کاٹیں

    بھلا بات کیا ایسے ٹکڑوں میں ہو گی
    جو دل میں ہے کہہ دوں نہ گر بات کاٹیں

    اگر کوئی زاہد ملے تو بلاﺅ
    لٹیرے ہی چوروں کے کیوں ہاتھ کاٹیں

    میں آزاد ایسا ہوں ایسا ہوں مجھ کو
    قفس ہائے ارض و سمٰوٰت کاٹیں



    Sohail Malik

    خبر یہ ہے کہ آپ لوگوں کی سہولت کے لیئے صحتِ عامہ سے متعلق امور پر معلومات حاصل کرنے کیلئے ایک ویبسائٹ شروع کر دی گئی ہے۔ اس ویبسائٹ پر آپ سپیشلسٹ ڈاکٹروں سے فری مشورہ بھی حاصل کر سکیں گے ۔ یہ ویبسائٹ صرف ایک ویبسائٹ نہیں بلکہ ایک مشن ہے اور انشااللہ آپ اس میں بہت سی کارآمد چیزیں پائیں گے جن میں رفتہ رفتہ اضافہ ہوتا رہے گا۔
    خاص بات یہ ہے کہ اس میں اردو میں معلومات حاصل کرنے کیلئے بھی فورم موجود ہے۔
    آئیے اور اس مخلصانہ کام کے کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کیجیئے کیونکہ یہ لوگ کسی صلے کے طالب نہیں۔
    آپ سب کی آرا اور تجاویز کا منتظر


    ڈاکٹر سہیل ملک
    http://www.medpk.com

  • #2
    Re: ایک غزل پیشِ خدمت ہے اور ایک خوشخبری بھی

    good.



    Comment

    Working...
    X