میرا شہر جل رہا ہے
آکر کوئی سنبھالے
پوری قوم مٹ رہی ہے
ٹکڑوں میں بٹ گئی ہے
آپس کے جھگڑوں سے
کوئی ہمیں بچالے
میرا شہر جل رہا ہے
آکر کوئی سنبھالے
ماوں کی گود اجڑی
بہنیں تڑپ رہی ہیں
اشکوں اور سسکیوں سے
سدائیں اُٹھ رہی ہیں
میرے بھائیوں کو یارب
کیوں ظالموں نے مارا؟
خوشیاں منانے نکلے
کس کا تھا کچھ بگاڑا؟
کیا عورتوں کو بیوہ
بچوں کو بے سہارا
میرے شہر کا امن بس
نہیں ان کو کیوں گوارا
کچھ بھائیوں نے آکے
کچھ بھائیوں کو مارا
ماتم مچے کہیں پر
لاشیں کہیں پڑی ہیں
سر ہے کہیں تو دھڑ ہے
کہیں ہاتھ ہی نہیں ہیں
ہیں کس قسم کے انسان
انسانیت نہیں ہے
میرا شہر جل رہا ہے
آکر کوئی سنبھالے
تیرے بے سہارا بندے
تجھ کو پکارتے ہیں
ہم پہ تو رحم کردے
یارب ہمیں بچالے
میرا شہر جل رہا ہے
آکر کوئی سنبھالے
میرا شہر جل رہا ہے
آکر کوئی سنبھالے
آکر کوئی سنبھالے
پوری قوم مٹ رہی ہے
ٹکڑوں میں بٹ گئی ہے
آپس کے جھگڑوں سے
کوئی ہمیں بچالے
میرا شہر جل رہا ہے
آکر کوئی سنبھالے
ماوں کی گود اجڑی
بہنیں تڑپ رہی ہیں
اشکوں اور سسکیوں سے
سدائیں اُٹھ رہی ہیں
میرے بھائیوں کو یارب
کیوں ظالموں نے مارا؟
خوشیاں منانے نکلے
کس کا تھا کچھ بگاڑا؟
کیا عورتوں کو بیوہ
بچوں کو بے سہارا
میرے شہر کا امن بس
نہیں ان کو کیوں گوارا
کچھ بھائیوں نے آکے
کچھ بھائیوں کو مارا
ماتم مچے کہیں پر
لاشیں کہیں پڑی ہیں
سر ہے کہیں تو دھڑ ہے
کہیں ہاتھ ہی نہیں ہیں
ہیں کس قسم کے انسان
انسانیت نہیں ہے
میرا شہر جل رہا ہے
آکر کوئی سنبھالے
تیرے بے سہارا بندے
تجھ کو پکارتے ہیں
ہم پہ تو رحم کردے
یارب ہمیں بچالے
میرا شہر جل رہا ہے
آکر کوئی سنبھالے
میرا شہر جل رہا ہے
آکر کوئی سنبھالے
Comment