کارِ جہان ہو جو مرے اختیار میں حجاز اختر حجاز
کار جہان ہو جو مرے اختیار میں
مِحنت کی خُو بھروں دِلِ سرمایہ دار میں
حیرت سے دیکھتےہیں مکینِ بہِشت بھی
جو جشن بیخودی ہیں تُمہارے جِوار میں
گُل بھی کھِلائے اور یہ فرمان دے گئے
کانٹو ! تُمہارا کام نہیں ہے بہار میں
گُزرے نہ گِراں بار یہ کوہِ گِراں کہیں
دفنا دِیا اِسی لئے زِندہ ہِی غار میں
جِن سے شریف لوگ کِنارہ کریں حِجاز
بیٹھے ہوئے ہیں لوگ وہی اِقتدار میں
کار جہان ہو جو مرے اختیار میں
مِحنت کی خُو بھروں دِلِ سرمایہ دار میں
حیرت سے دیکھتےہیں مکینِ بہِشت بھی
جو جشن بیخودی ہیں تُمہارے جِوار میں
گُل بھی کھِلائے اور یہ فرمان دے گئے
کانٹو ! تُمہارا کام نہیں ہے بہار میں
گُزرے نہ گِراں بار یہ کوہِ گِراں کہیں
دفنا دِیا اِسی لئے زِندہ ہِی غار میں
جِن سے شریف لوگ کِنارہ کریں حِجاز
بیٹھے ہوئے ہیں لوگ وہی اِقتدار میں
Comment