میں راہِ وفا ہوں مُجھے منزِل کی خبر کیا ڈاکٹر محمد افضل شاہد
ہِجرت کی گھڑی آ گئی جانا ہی پڑے گا
فُرقت بھرا یہ گِیت تو گانا ہی پڑے گا
یہ زِندگی ہے یا کِسی بچّے کا کھِلونا
ٹُوٹا ہی سہی ڈُھونڈ کے لانا ہی پڑے گا
ہر روز نئی چوٹ بتا کیسے دبائیں
دستور ہے یاں درد پُرانا ہی پڑے گا
یہ درد زمانے سے چھپانا ہے لاحاصِل
اب بِیچ صنم ایک زمانہ ہی پڑے گا
میں راہِ وفا ہوں مُجھے منزِل کی خبر کیا
جائو گے جہاں لوٹ کے آنا ہی پڑے گا
اِک ہم ہیں جِنہیں قَولِ بلٰی یاد نہیں ہے
اِک وہ ہے جِسے یاد دِلانا ہی پڑے گا
ہم بھول چلے ہیں کِسی شاہد کی ادائیں
اِحساس محبت کو جگانا ہی پڑے گا
ہِجرت کی گھڑی آ گئی جانا ہی پڑے گا
فُرقت بھرا یہ گِیت تو گانا ہی پڑے گا
یہ زِندگی ہے یا کِسی بچّے کا کھِلونا
ٹُوٹا ہی سہی ڈُھونڈ کے لانا ہی پڑے گا
ہر روز نئی چوٹ بتا کیسے دبائیں
دستور ہے یاں درد پُرانا ہی پڑے گا
یہ درد زمانے سے چھپانا ہے لاحاصِل
اب بِیچ صنم ایک زمانہ ہی پڑے گا
میں راہِ وفا ہوں مُجھے منزِل کی خبر کیا
جائو گے جہاں لوٹ کے آنا ہی پڑے گا
اِک ہم ہیں جِنہیں قَولِ بلٰی یاد نہیں ہے
اِک وہ ہے جِسے یاد دِلانا ہی پڑے گا
ہم بھول چلے ہیں کِسی شاہد کی ادائیں
اِحساس محبت کو جگانا ہی پڑے گا
Comment