Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

منظر میں کہاں جچتی ہے

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • منظر میں کہاں جچتی ہے

    منظر میں کہاں جچتی ہے تصویر ہماری
    ہم خواب ہیں اور الٹی ہے تعبیر ہماری
    دریاؤں سے کچھ ربط ہوا اِتنا زیادہ
    پانی پہ لکھی لگتی ہے تقدیر ہماری
    مسمار کیے جاتے ہیں معمار ہی ہم کو
    کب جانے مکمل کریں تعمیر ہماری
    اے وقت! اِسے اپنی کسی موج پہ لکھ لے
    مٹ جائے کہیں ہم سے نہ تحریر ہماری
    ہم ذات میں اپنی کسی صحرا کی طرح ہیں
    ہو پائے گی تم سے کہاں تسخیر ہماری
    ڈوبیں گے کبھی وقت کے دریا میں جو اشرف
    در آئے گی لہروں میں بھی تاثیر ہماری
    اشرف نقوی
    [IMG]http://






  • #2
    Re: منظر میں کہاں جچتی ہے

    Buhat umda...........Aap ka zouq-e-intikhaab buhat khubsorat hai

    Comment


    • #3
      Re: منظر میں کہاں جچتی ہے

      Thank You Jnaab........
      [IMG]http://





      Comment

      Working...
      X