Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

اس عالمِ حیرت و عبرت میں کچھ بھی تو سراب نہی&a

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • اس عالمِ حیرت و عبرت میں کچھ بھی تو سراب نہی&a

    اس عالمِ حیرت و عبرت میں کچھ بھی تو سراب نہیں ہوتا
    کوئی نیند مثال نہیں بنتی، کوئی لمحہ خواب نہیں ہوتا

    اک عمر نمو کی خواہش میں، موسم کے جبر سہے تو کھلا
    ہر خوشبو عام نہیں ہوتی، ہر پھول گلاب نہیں ہوتا

    اس لمحۂ خیر و شر میں کہیں اک ساعت ایسی ہے جس میں
    ہر بات گناہ نہیں ہوتی، سب کارِ ثواب نہیں ہوتا

    مرے چار طرف آوازیں اور دیواریں پھیل گئیں لیکن
    کب تیری یاد نہیں آتی اور جی بے تاب نہیں ہوتا

    یہاں منظر سے پس منظر تک حیرانی ہی حیرانی ہے
    کبھی اصل کا بھید نہیں کھلتا، کبھی سچّا خواب نہیں ہوتا

    کبھی عشق کرو اور پھر دیکھو اس آگ میں جلتے رہنے سے
    کبھی دل پر آنچ نہیں آتی، کبھی رنگ خراب نہیں ہوتا
    [IMG]http://






  • #2
    Re: اس عالمِ حیرت و عبرت میں کچھ بھی تو سراب نہ&#174

    Khubsorat intikhaab

    Comment


    • #3
      Re: اس عالمِ حیرت و عبرت میں کچھ بھی تو سراب نہ&#174

      buhat khoob....

      Comment

      Working...
      X