Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Mera Intikhab

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Mera Intikhab

    Assalam O Alaikum WR WB....



    محبت ترک کی میں نے گریباں سی لیا میں نے
    زمانے اب تو خوش ہو زہر یہ بھی پی لیا میں نے

    ابھی زندہ ہوں لیکن سوچتا رہتا ہوں خلوت میں
    کہ اب تک کس تمنا کے سہارے جی لیا میں نے
    ......
    انہیں اپنا نہیں سکتا، مگر اتنا بھی کیا کم ہے
    کہ کچھ مدت حسیں خوابوں میں کھو کر جی لیا میں نے

    بس اب تو دامنِ دل چھوڑ دو بیکار امیدو!
    بہت دکھ سہہ لیے میں نے بہت دن جی لیا میں نے


    میرے الفاظ ہی پردہ ہیں میرے چہرے کا


    میں ہوں خاموش جہاں ، مجھ کو وہاں سے سنئیے

  • #2
    Re: Mera Intikhab

    اتنے مہنگے خواب نہ دیکھو
    تھک جاؤ گی!!
    کانچ سے نازک خواب تمھارے
    ٹوٹ گئے تو
    پچھتاؤ گی!!
    ...سوچ کا سارا اُجلا کندن
    ضبط کی راکھ میں گھل جائے گا
    کچے پکّے رشتوں کی خوشبو کا ریشم
    کھل جائے گا !
    تم کیا جانو؟
    خواب، سفر کی دھوپ کے تیشے
    خواب، ادھوری رات کا دوزخ
    خواب، خیالوں کا پچھتاوا
    خوابوں کی منزل رُسوائی!
    خوابوں کا حاصل تنہائی!!
    تم کیا جانو؟
    مہنگے خواب خریدنا ہوں تو
    آنکھیں بیچنا پڑتی ہیں، یا
    رِشتے بھولنا پڑتے ہیں
    اندیشوں کی ریت نہ پانکو
    پیاس کی اوٹ سراب نہ دیکھو
    اتنے مہنگے خواب نہ دیکھو !!
    تھک جاؤ گی!!


    میرے الفاظ ہی پردہ ہیں میرے چہرے کا


    میں ہوں خاموش جہاں ، مجھ کو وہاں سے سنئیے

    Comment


    • #3
      Re: Mera Intikhab

      گزرے ہوئے طویل زمانے کے بعد بھی
      دل میں رہا وہ چھوڑ کر جانے کے بعد بھی

      پہلو میں رہ کے دل نے دیا ہے بہت فریب
      رکھا ہے اس کو یاد بھلانے کے بعد بھی
      ...
      گو تو یہاں نہیں ہے مگر تو یہیں ہے
      تیرا ہی ذکر ہے تیرے جانے کے بعد بھی

      لگتا ہے کچھ کہا ہی نہیں ہے اسے "عدیم"
      دل کا تمام حال سنانے کے بعد بھی


      میرے الفاظ ہی پردہ ہیں میرے چہرے کا


      میں ہوں خاموش جہاں ، مجھ کو وہاں سے سنئیے

      Comment


      • #4
        Re: Mera Intikhab

        Wa allaikum salaam

        Do I need to see 'Waah' - you know, you have a good choice :)
        مجھے تلاش نہ کر ذوقِ بیخودی سجود
        نظر کی چند شعاعوں میں گھر گیا ہوں میں

        Comment


        • #5
          Re: Mera Intikhab



          میرے الفاظ ہی پردہ ہیں میرے چہرے کا


          میں ہوں خاموش جہاں ، مجھ کو وہاں سے سنئیے

          Comment


          • #6
            Re: Mera Intikhab



            :)
            مجھے تلاش نہ کر ذوقِ بیخودی سجود
            نظر کی چند شعاعوں میں گھر گیا ہوں میں

            Comment


            • #7
              Re: Mera Intikhab

              Assalam O Alaikum WR WB ...

              Adaab Admin Sahab ...
              Khush rahain..


              میرے الفاظ ہی پردہ ہیں میرے چہرے کا


              میں ہوں خاموش جہاں ، مجھ کو وہاں سے سنئیے

              Comment


              • #8
                Re: Mera Intikhab

                Originally posted by mehwish afsar View Post
                Assalam O Alaikum WR WB ...

                Adaab Admin Sahab ...
                Khush rahain..
                Wa allaikum salaam

                Nahin rehta! Kya kar lo gi? 372-haha372-haha
                مجھے تلاش نہ کر ذوقِ بیخودی سجود
                نظر کی چند شعاعوں میں گھر گیا ہوں میں

                Comment


                • #9
                  Re: Mera Intikhab

                  خودداریوں کے خون کو ارزاں نہ کر سکے
                  ہم اپنے جوہروں کو نمایاں نہ کر سکے

                  ہو کر خرابِ مے ترے غم تو بھلا دیئے
                  لیکن غمِ حیات کا درماں نہ کر سکے
                  ...
                  ٹوٹا طلسمِ عہد محبّت کچھ اس طرح
                  پھر آرزو کی شمع فروزاں نہ کر سکے

                  ہر شے قریب آکے کشش اپنی کھو گئی
                  وہ بھی علاجِ شوق گریزاں نہ کرسکے

                  کس درجہ دل شکن تھے محبت کے حادثے
                  ہم زندگی میں پھر کوئی ارماں نہ کرسکے

                  مایوسیوں نے چھین لیے دل کے ولولے
                  وہ بھی نشاطِ روح کا ساماں نہ کر سکے


                  میرے الفاظ ہی پردہ ہیں میرے چہرے کا


                  میں ہوں خاموش جہاں ، مجھ کو وہاں سے سنئیے

                  Comment


                  • #10
                    Re: Mera Intikhab

                    Janab E Mohtaram Admin Sahab hum phir kuch nahi ker saktay ji :)
                    Last edited by Mahvish Waqas; 6 April 2011, 16:42.


                    میرے الفاظ ہی پردہ ہیں میرے چہرے کا


                    میں ہوں خاموش جہاں ، مجھ کو وہاں سے سنئیے

                    Comment


                    • #11
                      Re: Mera Intikhab

                      ب کہاں؟ کچھ لالہ و گل میں نمایاں ہو گئیں
                      خاک میں کیا صورتیں ہوں گی کہ پنہاں ہو گئیں!

                      ...یاد تھیں ہم کو بھی رنگارنگ بزم آرائیاں
                      ...لیکن اب نقش و نگارِ طاقِ نسیاں ہو گئیں
                      ...
                      تھیں بنات النعشِ گردوں دن کو پردے میں نہاں
                      شب کو ان کے جی میں کیا آئی کہ عریاں ہو گئیں

                      قید میں یعقوب نے لی گو نہ یوسف کی خبر
                      لیکن آنکھیں روزنِ دیوارِ زنداں ہو گئیں


                      میرے الفاظ ہی پردہ ہیں میرے چہرے کا


                      میں ہوں خاموش جہاں ، مجھ کو وہاں سے سنئیے

                      Comment


                      • #12
                        Re: Mera Intikhab

                        اب کیا ہُوئیں وہ صحبتیں اے دِل وہ بزم آرائیاں؟
                        بکھری پڑی ہیں شہر میں ہر سُو کٹھن تنہائیاں
                        اب دودھ کی تاثیر بھی مٹی میں کل کر رہ گئی
                        اب بھائیوں سے دُشمنی کرنے لگیں ماں جائیاں
                        ......کس کس سے رکھیے دوستی کس کس کو دُشمن جانیے
                        چہروں میں گھر کر رہ گئیں نادانیاں دانائیاں
                        رستہ بتابے ہیں مگر آنکھوں پہ پٹّی باندھ کر
                        کچھ ہمسفر کرتے ہیں یوں بھی حوصلہ افزائیاں
                        سورج کسی کے ہجر کا ڈھلنے میں آتا ہی نہ تھا
                        یادوں کی گہری رات نے زلفیں بہت بکھرائیاں
                        محمل سجا کر چل پڑی پگلی پرائے دیس کو
                        ہنستے رہے آنسو میرے روتی رہیں شہنائیاں
                        رشتوں کے بندھن توڑ کر ہم تم یونہی ملتے رہیں
                        روکا کریں گھر والیاں پوچھا کریں ہمسائیاں
                        کتنی رُتیں بیتیں مگر محسنؔ ابھی تک یاد ہیں
                        اِک چاندنی اوڑھے ہُوئے آنگن میں دو پرچھائیاں


                        میرے الفاظ ہی پردہ ہیں میرے چہرے کا


                        میں ہوں خاموش جہاں ، مجھ کو وہاں سے سنئیے

                        Comment


                        • #13
                          Re: Mera Intikhab

                          اگر میں پتھر کی لڑکی ہوتی
                          تو اپنے پیکر کی سبز رت پر
                          بہت سی کائی اگایا کرتی
                          بہت سے تاریک خواب بنتی
                          تو میں اذیت کی ملگجی انگنت اداسی کے رنگ چنتی
                          ...اگر میں پتھر کی لڑکی ہوتی
                          میں اپنے پلو میں سوگ باندھے
                          کسی کو اس کا پتہ نہ دیتی
                          اجالے کو ٹھوکروں میں رکھتی
                          خموشیوں کے ببول چنتی
                          سماعتوں*کے تمام افسون
                          میں پاش کرتی
                          میں کچھ نہ سنتی
                          دہکتی کرنوں کا جھرنا ہوتی
                          سفر کے ہر ایک مرحلے پر
                          میں رہزنوں کی طرح مکرتی
                          وہم اگاتی، گمان رکھتی
                          تمہاری ساری وجاہتوں کو
                          میں سو طرح پارہ پارہ کرتی
                          نہ تم کو یوں*آئینہ بناتی
                          اگر میں پتھر کی لڑکی ہوتی


                          میرے الفاظ ہی پردہ ہیں میرے چہرے کا


                          میں ہوں خاموش جہاں ، مجھ کو وہاں سے سنئیے

                          Comment


                          • #14
                            Re: Mera Intikhab

                            کوئی تو وقت کے اندھے خداؤں سے پوچھے،
                            کہ خالی پیٹ میں کب تک کروں مسیحائی؟!

                            کسی کے زخموں پہ مرہم تو ڈال لوں لیکن،
                            نوالہ بچوں کی خاطر کہاں سے لے آؤں؟
                            ...جو منتظر ہیں میری واپسی کے دو دن سے،
                            یہ خالی ہاتھ انہیں کیسے جا کہ دکھلاؤں؟
                            کوئی تو ان کی ترستی نگاہوں سے پوچھے،
                            کہ خالی پیٹ میں کب تک کروں مسیحائی؟!

                            جو ملک لوٹ چکے، بیچ چکے، کھا بھی چکے،
                            وہ آج پھر یہاں فرعون بنے بیٹھے ہیں،
                            وہ دیکھ اہلِ حوس پی کہ غریبوں کا لہو،
                            کس قدر شان سے محلوں میں تنے بیٹھے ہیں
                            کوئی فریب کے ان شہنشاہوں سے پوچھے،
                            کہ خالی پیٹ میں کب تک کروں مسیحائی؟!

                            آج جب میں نے بلند بانگ اپنا حق مانگا،
                            تو آگ لگ گئی باطل کے صنم خانوں میں،
                            آج جب میں نے وفاؤں کا صلہ مانگ لیا،
                            کھلبلی مچ گئی ہے عہد کے شیطانوں میں،
                            کوئی تو میری ان پیاسی وفاؤں سے پوچھے،
                            کہ خالی پیٹ میں کب تک کروں مسیحائی؟!


                            میرے الفاظ ہی پردہ ہیں میرے چہرے کا


                            میں ہوں خاموش جہاں ، مجھ کو وہاں سے سنئیے

                            Comment


                            • #15
                              Re: Mera Intikhab



                              میرے الفاظ ہی پردہ ہیں میرے چہرے کا


                              میں ہوں خاموش جہاں ، مجھ کو وہاں سے سنئیے

                              Comment

                              Working...
                              X