میں ایک پورے چاند کے گرہن کی زد میں ہوں۔"
میں ایک پورے چاند کے گرہن کی زد میں ہوں۔"
اک مدت کے بعد کل
سر راہ ملی تھی اچانک
دیکھ کر مجھ کو چونک سے گئی
کہنے لگی ۔۔
یہ تم ہی ھو
کیا تھے تم کیا بن گئے
اتنے بجھے بجھے سے تو نہ تھے تم
تمہارا چہرہ تو رُخ روشن کی طرح تھا
تمہاری باتیں شوخیوں سے بھرپور
تمہاری آنکھوں میں چمک تھی
اب کیوں سناٹے سے چھائے ھیں
خاموشیوں کے پہرے ھیں
نیند سے بھاری پلکیں بتاتی ھیں
رتجگوں کے ڈیرے ھیں
کیوں نیند تم سے روٹھی ھے
کیوں تم اتنے سہمے سہمے سے ھو
کس بات سے اتنے ڈرے ھو
بتاؤ کیا غم ھے
کیا دکھ ھے
جو اندر ہی اندر تمہیں گھائل کررھا ھے
میں ہنس پڑا
نگاہیں نیچی کیئے بس اتنا ہی کہا
"میں ایک پورے چاند کے گرہن کی زد میں ہوں۔"
پھر اتنا کہہ کر پلٹ گیا
اک مدت کے بعد کل
سر راہ ملی تھی اچانک
دیکھ کر مجھ کو چونک سے گئی
کہنے لگی ۔۔
یہ تم ہی ھو
کیا تھے تم کیا بن گئے
اتنے بجھے بجھے سے تو نہ تھے تم
تمہارا چہرہ تو رُخ روشن کی طرح تھا
تمہاری باتیں شوخیوں سے بھرپور
تمہاری آنکھوں میں چمک تھی
اب کیوں سناٹے سے چھائے ھیں
خاموشیوں کے پہرے ھیں
نیند سے بھاری پلکیں بتاتی ھیں
رتجگوں کے ڈیرے ھیں
کیوں نیند تم سے روٹھی ھے
کیوں تم اتنے سہمے سہمے سے ھو
کس بات سے اتنے ڈرے ھو
بتاؤ کیا غم ھے
کیا دکھ ھے
جو اندر ہی اندر تمہیں گھائل کررھا ھے
میں ہنس پڑا
نگاہیں نیچی کیئے بس اتنا ہی کہا
"میں ایک پورے چاند کے گرہن کی زد میں ہوں۔"
پھر اتنا کہہ کر پلٹ گیا
Comment