تیرے نام
ویلناٹین ڈے کے موقع پر سب پیغام ممبرز کے نام
"محبت کے عالمی دن" پر
سوچ رہی ہوں
کیسا تحفہ تجھ کو بھیجوں
پھول' کتابیں' کارڈ یا خوشبو
لیکن ساجن
یہ ساری تو بالکل عام سی چیزیں ہیں
یہ تو ایسا دور ہے جس میں
سب اپنی غرضوں کے بندے
بنا مول تو کویی کسی کو
حرف دعا تک بھی نہیں دیتا
تیرے لیے کویی ایسا تحفہ
جس میں قیمت "مول تول" کی بات نہ آے
میری نظر میں
وقت ہی ایسی چیز ہے جس کا مول نہیں ہے
تو پھر ہمدم۔۔۔۔۔۔
اک اک لمحہ
اک اک ساعت
تیرے نام
شاعرہ ::::سمیعہ سید
Comment