چلو باتیں کریں اتنی
فلک کی گود میں سمٹے
ستارے تھک کے سو جائیں
زمین پر بکھرے منظر
سب کے سب حیران ہوں جائیں
اترتی آبشاریں شور کرنا ہے بھلا بیٹھیں
ٹھٹھک جائیں سمندر کی طلاطم خیز لہریں بھی
ہوا حیرت سے تھم جایے
چلو باتیں کریں اتنی
بنا مطلب بنا مقصد
چلو نہ بولتے جاؤ
کے اک لمحہ ذرا روک کر
تمہے کچھ سوچنا دشوار ہو جایے
کے ایسے میں اچانک ہی
یہ اقرار ہو جایے
مجھے تم سے محبت ہے.......
مجھے تم سے محبّت ہے
Comment