آج روٹھا ہوا ایک دوست بہت یاد آیا
آج گزرا ہوا کچھ وقت بہت یاد آیا
میری آنکھوں کے ہر اک اشک پے رونے والا
آج جب آنکھ یہ روئی تو بہت یاد آیا
جو میرے درد کو سینے میں چھپا لیتا تھا
آج جب درد ھوا مجھ کو بہت یاد آیا
جو میری آنکھ میں کاجل کی طرح رہتا تھا
آج کاجل جو لگایا تو بہت یاد آیا
جو میرے دل کے تھا قریب فقط اس کو ہی
آج جب دل نے بلایا تو بہت یا د آیا
میرے جیون کی ہر خوشی میں وہی تھا بس
آج جب یاد وہ آیا تو بہت یاد آیا
Comment