دیکھو یہ اک لاش پڑی ہے
لہو میں لتھڑی خاک آلودہ بکھری بکھری
غیر یا اپنا، کون ہے جانے
آئو دیکھیں*اور پہچانیں
نقش مٹا ڈالے گولی نے
رنگت خون میں*ڈوب گئی ہے
جیب ٹٹولو کیا رکھا ہے
یہ دو خون سے تر گجرے ہیں
دس دس کے دو نوٹ رکھے ہیں
ہاتھ جو نیچے دبا ہوا ہے
اس کی سخت گرفت میں*کیا ہے
شائد ہے سکول کا بستہ
یہ اک پرچہ ہے، خط ہے شائد
ٹوٹی پھوٹی سی اردو میں
رنگیں پنسل سے لکھا ہوا ہے
آج جو بھولے بستہ میرا
کُٹی ہوجائے گی آپ سے
ٹافی اور بسکٹ بھی لانا
پیارے ابو جلدی آنا
پیارے ابو جلدی آنا
لہو میں لتھڑی خاک آلودہ بکھری بکھری
غیر یا اپنا، کون ہے جانے
آئو دیکھیں*اور پہچانیں
نقش مٹا ڈالے گولی نے
رنگت خون میں*ڈوب گئی ہے
جیب ٹٹولو کیا رکھا ہے
یہ دو خون سے تر گجرے ہیں
دس دس کے دو نوٹ رکھے ہیں
ہاتھ جو نیچے دبا ہوا ہے
اس کی سخت گرفت میں*کیا ہے
شائد ہے سکول کا بستہ
یہ اک پرچہ ہے، خط ہے شائد
ٹوٹی پھوٹی سی اردو میں
رنگیں پنسل سے لکھا ہوا ہے
آج جو بھولے بستہ میرا
کُٹی ہوجائے گی آپ سے
ٹافی اور بسکٹ بھی لانا
پیارے ابو جلدی آنا
پیارے ابو جلدی آنا
Comment