السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
دل گیا ،تم نے لیا ہم کیا کریں
جانے والی چیز کا غم کیا کریں
پورے ہوں گے اپنے ارماں کس طرح
شوق بے حد، وقت ہے کم ،کیا کریں
بخش دینا پیار کی گستاخیاں
دل ہی قابو میں نہیں ،ہم کیا کریں
تند خو ہے کب سنے وہ دل کی بات
اور بھی برہم کو برہم کیا کریں
اک ساغر پر ہے اپنی زندگی
رفتہ رفتہ اس سے بھی کم کیا کریں
کر چکے سب اپنی اپنی حکمتیں
دم نکلتا ہے اے مرے ہمدم، کیا کریں
دل نے سیکھا شیوہء بے گانگی
ایسے نامحرم کو محرم کیا کریں
معاملہ ہے آج حسن و عشق کا
دیکھیئے وہ کیا کریں ،ہم کیا کریں
کہہ رہے ہیں اہلِ سفارش مجھ سے داغ
تیری قسمت ہے بری ،ہم کیا کریں
دل گیا ،تم نے لیا ہم کیا کریں
جانے والی چیز کا غم کیا کریں
پورے ہوں گے اپنے ارماں کس طرح
شوق بے حد، وقت ہے کم ،کیا کریں
بخش دینا پیار کی گستاخیاں
دل ہی قابو میں نہیں ،ہم کیا کریں
تند خو ہے کب سنے وہ دل کی بات
اور بھی برہم کو برہم کیا کریں
اک ساغر پر ہے اپنی زندگی
رفتہ رفتہ اس سے بھی کم کیا کریں
کر چکے سب اپنی اپنی حکمتیں
دم نکلتا ہے اے مرے ہمدم، کیا کریں
دل نے سیکھا شیوہء بے گانگی
ایسے نامحرم کو محرم کیا کریں
معاملہ ہے آج حسن و عشق کا
دیکھیئے وہ کیا کریں ،ہم کیا کریں
کہہ رہے ہیں اہلِ سفارش مجھ سے داغ
تیری قسمت ہے بری ،ہم کیا کریں
Comment