Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

**Me ki pasand**

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • #16
    Re: **Me ki pasand**

    Originally posted by saraah View Post
    wah ji wah....idhr tou bazam saj gayi hai..... good going sweet heart :ff:
    thanku sooo much sarahteddy
    aap ka bhi to haath hai is mein :phool:

    Comment


    • #17
      Re: **Me ki pasand**

      :rose
      مُحبت ایسا نغمہ ہے
      ذرا بھی جھول ہولے میں
      تو سُر قائم نہیں رہتا

      مُحبت ایسا شعلہ ہے
      ہوا جیسے بھی چلتی ہو
      کبھی مدھم نہیں ہوتا

      محبت ایسا رشتہ ہے کہ
      جس کے بندھنے والوں کو
      کوئی بھی غم نہیں ہوتا

      مُحبت ایسا پودا ہے کہ
      جو تب بھی سبز رہتا ہے
      کہ جب موسم نہیں ہوتا

      مُحبت اےسا دریا ہے کہ
      بارش روٹھ بھی جائے
      تو پانی کم نہیں ہوتا

      Comment


      • #18
        Re: **Me ki pasand**



        ہم نازک نازک دل والے
        بس ایسے ہی تو ہوتے ہیں

        کبھی ہنستے ہیں کبھی روتے ہیں
        کبھی دل میں خواب پروتے ہیں

        کبھی محفل محفل پھرتے ہیں
        کبھی ذات میں تنہا ہوتے ہیں

        کبھی چُپ کی مُہرسجاتے ہیں
        کبھی گیت لبوں پر لاتے ہیں

        کبھی سب کا دل بہلاتے ہیں
        کبھی خود ہی تنہا ہوتے ہیں

        کبھی شب بھر جاگتے رہتے ہیں
        کبھی لمبی تان کے سوتے ہیں

        ہم نازک نازک دل والے
        بس ایسے ہی تو ہوتے ہیں
        Last edited by lllife; 6 September 2009, 18:12.

        Comment


        • #19
          Re: **Me ki pasand**

          :laptop:

          زندگی کی راہوں میں
          لوگ مل ہی جاتے ہیں
          آرزو کے دامن میں
          پھول کھل ہی جاتے ہیں
          ملتے ہیں رفو گر بھی
          چاک سل ہی جاتے ہیں
          لہجہ جاں گداز مگر
          تم سا دلنواز مگر
          "ہم کویاں نہیں ملتا"
          جسکی نرم باتوں میں اس قدر حلاوت ہو
          جس کے پھول لہجے سے جھانکتی سخاوت ہو
          جس کا نام آتے ہی، کوئی خوشبو دھیرے سے
          خال و خد میں گھل جائے
          کوئی پھول ٹہنی پہ، بے وجہ ہی کھل جائے
          جس کا ذکر کرتی ہوئے ضوفشاں ستارے ہوں
          جس نے رنگ و آہنگ کے روپ تک سنوارے ہوں
          آؤ سب سے پہلا کام آج یہ کرتے ہیں
          شدتوں کی گہرائی، یہ خیال و رعنائی
          اس کے نام کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

          Comment


          • #20
            Re: **Me ki pasand**

            تسکین نا ہو جس سے وہ راز بدل ڈالو
            جو رازنا رکھ پائے ہمراز بدل ڈالو

            تم نے بھی سنی ہو گی بڑی عام کہاوت ہے
            انجام کا ہو خطرا آغاز بدل ڈالو

            پر سوز دلوں کو جو مسکن نا دے پاےے
            سر ہی نا ملے جس میں وہ ساز بدل ڈالو

            اے دوست کرو ہمت کچھ دور سویرا ہے
            اگر چاہتے ہو منزل تو پرواز بدل ڈالو

            Comment


            • #21
              Re: **Me ki pasand**


              محبت

              محبت اوس کی صورت
              پیاسی پنکھڑی کے ہونٹ کو سیراب کرتی ہے
              گلوں کی آستینوں میں انوکھے رنگ بھرتی ہے
              سحر کے جھٹپٹے میں گنگناتی، مسکراتی جگمگاتی ہے
              محبت کے دنوں میں دشت بھی محسوس ہوتا ہے
              کسی فردوس کی صورت
              محبت اوس کی صورت
              محبت ابر کی صورت
              دلوں کی سر زمیں پہ گھر کے آتی ہے اور برستی ہے
              چمن کا ذرہ زرہ جھومتا ہے مسکراتا ہے
              ازل کی بے نمو مٹی میں سبزہ سر اُٹھاتا ہے
              محبت اُن کو بھی آباد اور شاداب کرتی ہے
              جو دل ہیں قبر کی صورت
              محبت ابر کی صورت

              محبت آگ کی صورت
              بجھے سینوں میں جلتی ہے تودل بیدار ہوتے ہیں
              محبت کی تپش میں کچھ عجب اسرار ہوتے ہیں
              کہ جتنا یہ بھڑکتی ہے عروسِ جاں مہکتی ہے
              دلوں کے ساحلوں پہ جمع ہوتی اور بکھرتی ہے
              محبت جھاگ کی صورت
              محبت آگ کی صورت

              محبت خواب کی صورت
              نگاہوں میں اُترتی ہے کسی مہتاب کی صورت
              ستارے آرزو کے اس طرح سے جگمگاتے ہیں
              کہ پہچانی نہیں جاتی دلِ بے تاب کی صورت
              محبت کے شجر پرخواب کے پنچھی اُترتے ہیں
              تو شاخیں جاگ اُٹھتی ہیں
              تھکے ہارے ستارے جب زمیں سے بات کرتے ہیں
              تو کب کی منتظر آنکھوں میں شمعیں جاگ اُٹھتی ہیں
              محبت ان میں جلتی ہے چراغِ آب کی صورت
              محبت خواب کی صورت

              محبت درد کی صورت
              گزشتہ موسموں کا استعارہ بن کے رہتی ہے
              شبانِ ہجر میںروشن ستارہ بن کے رہتی ہے
              منڈیروں پر چراغوں کی لوئیں جب تھرتھر اتی ہیں
              نگر میں نا امیدی کی ہوئیں سنسناتی ہیں
              گلی جب کوئی آہٹ کوئی سایہ نہیں رہتا
              دکھے دل کے لئے جب کوئی دھوکا نہیں رہتا
              غموں کے بوجھ سے جب ٹوٹنے لگتے ہیں شانے تو
              یہ اُن پہ ہاتھ رکھتی ہے
              کسی ہمدرد کی صورت
              گزر جاتے ہیں سارے قافلے جب دل کی بستی سے
              فضا میں تیرتی ہے دیر تک یہ
              گرد کی صورت
              محبت درد کی صورت

              Comment

              Working...
              X