:d:
جو تم نے ٹھان ہی لی ہے
ہمارے دل سے نکلو گے
تو اتنا جان لو پیارے
وفا کی سیڑھیوں پر ہر قدم، پھیلا ہوا
یہ آرزؤں کا لہو ضا ئع نہ جائے گا
سمندر سامنے ہو گا اگر ساحل سے نکلو گے
ستارے،جن کی آنکھوں نے ہمیں اک ساتھ دیکھا تھا،
گواہی دینے آئیں گے
پرانے کاغزوں کی بالکنی سے بہت سے لفظ جھانکیں گے
تمہیں واپس بلائیں گے
کئ وعدے،فسادی قرض خواہوں کی طرح رستے میں روکیں گے
تمہیں دامن سے پکڑیں گے
تمہاری جان کھائیں گے
چھپا کر کس طرح چہرہ
بھری محفل سے نکلو گے
ذرا پھر سوچ لو جاناں
نکل تو جاؤ گے شاید
مگر مشکل سے نکلو گے
جو تم نے ٹھان ہی لی ہے
ہمارے دل سے نکلو گے
تو اتنا جان لو پیارے
وفا کی سیڑھیوں پر ہر قدم، پھیلا ہوا
یہ آرزؤں کا لہو ضا ئع نہ جائے گا
سمندر سامنے ہو گا اگر ساحل سے نکلو گے
ستارے،جن کی آنکھوں نے ہمیں اک ساتھ دیکھا تھا،
گواہی دینے آئیں گے
پرانے کاغزوں کی بالکنی سے بہت سے لفظ جھانکیں گے
تمہیں واپس بلائیں گے
کئ وعدے،فسادی قرض خواہوں کی طرح رستے میں روکیں گے
تمہیں دامن سے پکڑیں گے
تمہاری جان کھائیں گے
چھپا کر کس طرح چہرہ
بھری محفل سے نکلو گے
ذرا پھر سوچ لو جاناں
نکل تو جاؤ گے شاید
مگر مشکل سے نکلو گے
Comment