کیا اب بھی ۔۔۔۔؟
تمہیں اِس بات کا غم ہے
کہ میں تم سے جھگڑتی ہوں
کبھی تم نے نہیں سمجھا
کہ ان بے وجہ جھگڑوں میں
میری چاہت جھلکتی ہے
تمہیں شکوہ ہی رہتا ہے
کہ میں بدگمانی کیوں
ذرا سوچو ذرا جانو
محبت سے بھرے دل میں
بلا کا خوف رہتا ہے
کہ اپنے آپ کوکھو کر
کسی کا ساتھ پایا ہو
تو پھر اس کا بچھڑ جانا
تو گویا جاں سے جانا ہے
یہ بس تم کو بتانا ہے
تمہیں یوں روٹھنا میرا ،ستاتا ہے سمجھتی ہوں
پر اپنے روٹھ جانے پر تمہاری بیقراری
مجھ کو کیا تسکین دیتی ہے ذرا سمجھو
مجھے ایقان ملتا ہے
محبت کے سفر میں آج بھی تم ہاتھ تھامے ہو
محبت،زندگی،خوشیاں ،سمٹ کر میرے جیون میں
فقط اِک لفظ بنتی ہیں
تمہی ہمراز،ہمراہی،سکھی ،ساتھی،تمہی محرم
تمہی سے ناز نخرے ہیں،تمہی کو دکھ سنانے ہیں
بتاؤ اب بھی کیا تم کو میرا لڑنا جھگڑنا
روٹھ جانا ،بدگماں ہونا یونہی بیزار کرتا ہے؟
تمہیں اِس بات کا غم ہے
کہ میں تم سے جھگڑتی ہوں
کبھی تم نے نہیں سمجھا
کہ ان بے وجہ جھگڑوں میں
میری چاہت جھلکتی ہے
تمہیں شکوہ ہی رہتا ہے
کہ میں بدگمانی کیوں
ذرا سوچو ذرا جانو
محبت سے بھرے دل میں
بلا کا خوف رہتا ہے
کہ اپنے آپ کوکھو کر
کسی کا ساتھ پایا ہو
تو پھر اس کا بچھڑ جانا
تو گویا جاں سے جانا ہے
یہ بس تم کو بتانا ہے
تمہیں یوں روٹھنا میرا ،ستاتا ہے سمجھتی ہوں
پر اپنے روٹھ جانے پر تمہاری بیقراری
مجھ کو کیا تسکین دیتی ہے ذرا سمجھو
مجھے ایقان ملتا ہے
محبت کے سفر میں آج بھی تم ہاتھ تھامے ہو
محبت،زندگی،خوشیاں ،سمٹ کر میرے جیون میں
فقط اِک لفظ بنتی ہیں
تمہی ہمراز،ہمراہی،سکھی ،ساتھی،تمہی محرم
تمہی سے ناز نخرے ہیں،تمہی کو دکھ سنانے ہیں
بتاؤ اب بھی کیا تم کو میرا لڑنا جھگڑنا
روٹھ جانا ،بدگماں ہونا یونہی بیزار کرتا ہے؟
Comment