لوگ جائیں یا ترا پیچھا کریں
ہر قدم پر سوچتے ہیں کیا کریں
یا ہماری تلخ باتوں کو سہار
یا بتا دے کس سے ہم جھگڑا کریں
ڈھونڈتے تو ہم بھی ہیں راہِ فرار
سوچتے تو ہم بھی ہیں اب کیا کریں
ایک مدت ہوگئی روئے ہوئے
یار مجلس ہی کوئی برپا کریں
اپنی مرضی سے گزاریں زندگی
دن میں سوئیں رات کو جاگا کریں
چھوڑنے کو چھوڑ دیں دنیا مگر
اتنے سارے دوستوں کا کیا کریں
شہر کو شورِ قیامت چاہئے
یار یہ دوچار چڑیاں کیا کریں
آپکو آخر یہ حق کس نے دیا
آپ اہلِ دل کو کیوں رُسوا کریں
آپ نے تو پھر بہایا خونِ خلق
ہم اگر غصے میں آئیں کیا کریں
شاخ سے کیوں توڑلیں تازہ گلاب
کیوں کسی تتلی کا حق مارا کریں
تم مکمل بات پر خاموش ہو
لوگ تو پورا مراجملہ کریں
بس نہیں چلتا زمانے پر اگر
بال ہیں سر پر انہیں نوچا کریں
یہ سمندر تو اُگل دیتا ہے لاش
قصد کرنا ہے تو صحرا کا کریں
قیس مل جائے تو پوچھیں مرشدا
عشق کرنا چھوڑ دیں ہم یا کریں
ہر قدم پر سوچتے ہیں کیا کریں
یا ہماری تلخ باتوں کو سہار
یا بتا دے کس سے ہم جھگڑا کریں
ڈھونڈتے تو ہم بھی ہیں راہِ فرار
سوچتے تو ہم بھی ہیں اب کیا کریں
ایک مدت ہوگئی روئے ہوئے
یار مجلس ہی کوئی برپا کریں
اپنی مرضی سے گزاریں زندگی
دن میں سوئیں رات کو جاگا کریں
چھوڑنے کو چھوڑ دیں دنیا مگر
اتنے سارے دوستوں کا کیا کریں
شہر کو شورِ قیامت چاہئے
یار یہ دوچار چڑیاں کیا کریں
آپکو آخر یہ حق کس نے دیا
آپ اہلِ دل کو کیوں رُسوا کریں
آپ نے تو پھر بہایا خونِ خلق
ہم اگر غصے میں آئیں کیا کریں
شاخ سے کیوں توڑلیں تازہ گلاب
کیوں کسی تتلی کا حق مارا کریں
تم مکمل بات پر خاموش ہو
لوگ تو پورا مراجملہ کریں
بس نہیں چلتا زمانے پر اگر
بال ہیں سر پر انہیں نوچا کریں
یہ سمندر تو اُگل دیتا ہے لاش
قصد کرنا ہے تو صحرا کا کریں
قیس مل جائے تو پوچھیں مرشدا
عشق کرنا چھوڑ دیں ہم یا کریں
Comment