meri pasand.........
یہ درپردہ حقارت تھی یہ دل کچھہ اور سمجھا تھا
وہ جذبوں کی تجارت تھی یہ دل کچھہ اور سمجھا تھا
اسے ہنسنے کی عادت تھی یہ دل کچھہ اور سمجھا تھا
مجھے اس نے کہا آئو نئی دنیا بساتے ہیں
اسے سوجھی شرارت تھی یہ دل کچھہ اور سمجھا تھا
ہمیشہ اس کی آنکھوں میں دھنک سے رنگ ہوتے تھے
یہ اس کی عام حالت تھی یہ دل کچھہ اور سمجھا تھا
وہ میرے پاس دیر تک میری غزلیں سنتی تھی
اسے خود سے محبت تھی یہ دل کچھہ اور سمجھا تھا
وہ مجھے دیکھ کر اکثر نگاہیں پھیر لیتی تھی
یہ درپردہ حقارت تھی یہ دل کچھہ اور سمجھا تھا
Comment