Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

اجنبی کون ہو

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • اجنبی کون ہو







    اجنبی کون ہو



    کن زمانوں ،زمینوں سے چلتے ہوے
    کیسی بستی کی خوشبو لپیٹے ہوے
    میرے دل کے نگر میں قدم رکھ رہے ہو
    تمہارے خد و خال پر ، کس لیے
    اجنبیت کی مانوسیت
    گہری اندھی مسافت کی دھول
    اور لا حاصلی کی تھکاوٹ جمی ہے ----------
    کوئی ان دیکھی ، ان جانی آواز
    بے انت دوری ، ہواؤں کی بے راگنی سے الجھتی ہوی
    جب سماعت میں سرگوشیاں بن کے گرتی ہے
    یہ دل سنبھلتا نہیں
    یہ جو عمروں کی گنتی ہے ، اس کے عدد بھول جاتے ہیں
    کچھ یاد رہتا نہیں
    یہ جو دل کے سمندر میں کھولے ہوے بادباں دیکھتے ہو
    یہ ٹکڑے ہیں بیتی ہوئی ساعتوں کے
    اسی ساحل بے بے اماں پر پھسلتی ہوی ریت پر نام ہیں
    جن کے حرفوں میں میری طنابیں گڑی ہیں
    یہیں چار سو
    اک گھنیری خموشی میں سہما ہوا
    دل کا میدان ہے جس پر
    گرجتا ہوا ابر چھایا ہوا ہے ، برستا نہیں
    اندھیرے کی چادر افق تا افق چھاؤں ہے
    دوریاں بھی تو اک خواب ہیں تیری میری طرح
    اور پھر کون سی ایسی آہٹ ہے
    جس سے در و بام دل کے لرزنے لگیں
    واہمے کے سوا
    تم بھی شاید کوئی واہمہ ہو
    ہر اک واہمے کی طرح
    "اجنبی کون ہو"
    Last edited by Dr Fausts; 22 May 2018, 12:26.
    :(

  • #2
    bhut hi zabar10
    hamesha khush rahein


    Comment

    Working...
    X