Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

ہمارے بعد تم کو یہ جہاں کیسا لگے گا

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • ہمارے بعد تم کو یہ جہاں کیسا لگے گا



    ستاروں سے بھرا یہ آسماں کیسا لگے گا
    ہمارے بعد تم کو یہ جہاں کیسا لگے گا

    تھکے ہارے ہوئے سورج کی بھیگی روشنی میں
    ہوائوں سے الجھتا بادباں کیسا لگے گا

    جمے قدموں کی نیچے سے پھسلتی جائے گی ریت
    بکھر جائے گی جب عمر رواں کیسا لگے گا

    اسی مٹی میں مل جائے گی پونجی عمر بھر کی
    گرے گی جس گھڑی دیوار جاں کیسا لگے گا

    بہت اترا رہے ہو دل کی بازی جیتنے پر
    زیاں بعد از زیاں بعد از زیاں کیسا لگے گا

    وہ جس کے بعد ہوگی اک مسلسل بے نیازی
    گھڑی بھر کا وہ سب شور و فغاں کیسا لگے گا

    ابھی سے کیا بتائیں مرگ مجنوں کی خبر پر
    سلوک کوچہ نامہرباں کیسا لگے گا

    بتاو تو سہی اے جان جاں کیسا لگے گا
    ستاروں سے بھرا آسماں کیسا لگے گا
    :(

  • #2
    very nice👍👌

    Comment


    • Dr Fausts
      Dr Fausts commented
      Editing a comment
      thnx janab...(f)
Working...
X