Kuch Khas..Khas logon k lye.. Jo iss ghazal ko samajh sakein..
دِل میں اُترے گی تو پُوچھے گی جنوُں کتنا ہے
نوکِ خنجر ہی بتائےگی، کہ خوُں کتنا ہے
آندھیاں آئیں تو سب لوگوں کو معلوُم ہُوا
پرچمِ خواب زمانے میں نگوں کتنا ہے
جمع کرتے رہے جو اپنے کو ذرّہ ذرّہ
وہ، یہ کیا جانیں بِکھرنے میں سکوں کتنا ہے
وہ جو پیاسے تھے، سمندر سے بھی پیاسے لوٹے
اُن سے پُوچھو کہ سرابوں میں فسُوں کتنا ہے
ایک ہی مٹّی سے ہم دونوں بنے ہیں، لیکن
تجھ میں اور مجھ میں مگر فاصلہ یُوں کتنا ہے
Comment