Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

ik shab aankh kinary

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • ik shab aankh kinary





    اک شب آنکھ کنارے
    نیند سے پہلے آؤ ،
    خواب سفر پر ساتھ چلیں گے
    اک دوجے کا ہاتھ پکڑ کر …
    جھوٹے سچے عہد کریں گے
    میں کچھ ان دیکھے سپنوں کی
    انگلی تھام کے لے آؤں گا
    تم کچھ رو پہلی تعبیریں
    زاد سفر کے طور پر لانا
    ہو سکتا ہے خواب سفر میں
    بارش بھی ہو ، آندھی بھی ہو
    ہو سکتا ہے طوفانوں نے ،
    شرط سفر سے باندھی بھی ہو
    ہو سکتا ہے کچھ جگنو ، کچھ تارے
    اپنی راہ میں آئیں
    ہو سکتا ہے گھور اندھیرے میں ہی
    ہم دونوں کھو جائیں
    اس جنگل میں ندی کنارے
    تھوڑے سپنے بو آئیں گئے
    اور بہتی ندی میں دونوں
    غم کی گرد بھی دھو آئیں گئے
    اک برگد کے پیڑ کے نیچے
    تیرے شانے پر سر رکھ کر
    میں اپنے سب دکھ رو لوں گا
    تم اپنی جلتی آنکھوں پر
    میری برف ہتھیلی رکھنا . . !
    تم یادوں کے روشن جگنوں
    اپنی مٹھی میں بھر لینا
    میں بھی آنچل کے پہلو میں
    اجلی یادیں رکھ لاؤں گا
    اس دوران ہی خواب کی دیوی
    ہم دونوں سے ہاتھ چھڑا کر
    سچ کی بھیڑ میں کھو جائے گی
    چاھے سچ کتنا کڑوا ہو
    دکھ کو مات تو ہو جائے گی
    پھر تم نیند نگر کو جانا
    میں خوابوں میں رہ جاؤں گا
    اک شب آنکھ کنارے
    نیند سے پہلے آؤ
    خواب سفر پر ساتھ چلیں گے
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔


  • #2
    bohat ala khoob asat
    :(

    Comment


    • #3
      Wahh.very nice PG👍

      Comment

      Working...
      X