﷽
خوابِ خرگوش سے دنیا کو بچاتے رہنا
میری آواز میں آواز ملاتے رہنا
ہم نے آندھی سے یہ سیکھا ہے ہنر باغوں مین
خشک پتوں کودرختوں سے گراتے رہنا
پارسا خود کو زمانے سے بتانے کے لیئے
اک نہ اک مجھ پہ تم الزام لگاتے رہنا
کھیت میں چین سے سونے کا زمانہ یہ نہیں
فصل کو اپنی پرندوں سے بچاتے رہنا
ہمسفر کوئی نہ آئے گا اُٹھانے کے لیئے
گرنے والوں کو حقیققت یہ بتاتے رہنا
روکنا فرض ہے ہر ایک قباحت سے اُسے
آئینہ روز زمانے کو دکھاتے رہنا
کوئی امُید ِ شفا ہو کہ نہ ہوپھر بھی سعید
چارہ سازوں کو مگر حال بتاتے رہنا۔
خوابِ خرگوش سے دنیا کو بچاتے رہنا
میری آواز میں آواز ملاتے رہنا
ہم نے آندھی سے یہ سیکھا ہے ہنر باغوں مین
خشک پتوں کودرختوں سے گراتے رہنا
پارسا خود کو زمانے سے بتانے کے لیئے
اک نہ اک مجھ پہ تم الزام لگاتے رہنا
کھیت میں چین سے سونے کا زمانہ یہ نہیں
فصل کو اپنی پرندوں سے بچاتے رہنا
ہمسفر کوئی نہ آئے گا اُٹھانے کے لیئے
گرنے والوں کو حقیققت یہ بتاتے رہنا
روکنا فرض ہے ہر ایک قباحت سے اُسے
آئینہ روز زمانے کو دکھاتے رہنا
کوئی امُید ِ شفا ہو کہ نہ ہوپھر بھی سعید
چارہ سازوں کو مگر حال بتاتے رہنا۔
Comment