اگر تم آن لائن ہو
تو میری پوسٹ پر آؤ
کبھی دیکھو کہ سب غزلیں
اداسی کا اشارہ ہیں
ذرا پرکھو سبھی نظمیں
بہت خاموش رہتی ہیں
بہت بے رنگ ہیں الفاظ
میرے خواب بے رونق
بہت لائک بھی ملتے ہیں
کمنٹ بھی خوب آتے ہیں
مگر ان میں نہیں ہو تم
تو سارے رنگ پھیکے ہیں
اگر تم آن لائن ہو
تو میری پوسٹ پر آؤ
کوئی دو لفظ کہہ ڈالو
مری تسکین ہو جائے
جو پوری پوسٹ پھیکی ہے
!...ابھی رنگین ہو جائے
Comment