اسے کہنا کہ لوٹ آے
محبت سیکھ لی ہم نے
وفا کا مان رکھا ہے
بہت دن ہو گۓ لیکن
اسی کی یاد کا بس دھیان رکھا ہے
اسے انجان رکھا ہے
جہاں جگنو اترتے تھے
ہوائیں رقص کرتی تھیں
جہاں آنکھیں تیری مرے بیان کو عکس کرتی تھیں
انہی راستوں انہی لمحوں میں بس جوجی لیا ہم نے
لبوں کو سی لیا ہم نے
ستارہ آنکھ ہے لیکن ہمارا دل اندھیرا ہے
میری آنکھوں کی پتلی سے میرے دل کی زمینوں تک
وہ بس اک لمس تیرا ہے
جہاں تم سے جدا ہو کر زمین پر آ بسے تھے
تبھی تو بس ہنسے تھے ہم
کہ اب تو بس اداسی ہے
محبت بد دعا سی ہے
میری ہر سانس پر لکھا ہوا بس نام تیرا ہے
تو ہی میرا سویرا ہے
فقط اک خواب تیرا ہے
متاع زندگی ہم نے
سبھی خیرات کر ڈالی
تمھارے نام کی مالا فقط اک بھیک لی ہم نے
سنو
اب لوٹ آؤ نہ
محبت ............سیکھ لی ہم نے
Comment