Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

مجھے پہلے ہی لگتا تھا مجھے تم چھوڑ جائو گے

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • مجھے پہلے ہی لگتا تھا مجھے تم چھوڑ جائو گے

    مجھے پہلے ہی لگتا تھا
    مجھے تم چھوڑ جائو گے
    دعا کرتی تھی میں رب سے
    میرے خدشوں کو رد کر کے
    تمہارے عہد سچ کر دے
    مگر دیکھو اے جانِ جاں!
    دعا مقبول ہونے کے بھی تو کچھ قاعدے ہیں ناں!
    کہ جس میں شرطِ اوّل ہے
    یقیں دل سے ہو تب مانگو
    یقیں دل سے اگر نہ ہو
    دعا پھر کیسے پوری ہو؟
    مگر پھر بھی ہمیشہ ہی
    گماں کا آسرا لے کر
    دعا کی تار سے میں نے
    بہت جوڑا تھا قسمت کو
    دعا، منّت، مرادیں، استخارہ
    سب ہی کر ڈالا
    یقیں خود کو نہ دے پائی
    گمان و بدگمانی کا یہی انجام ہونا تھا
    میرے خدشے تو سچ نکلے
    تمہارے عہد سب جھوٹے
    مجھے پہلے ہی لگتا تھا
    مجھے تم چھوڑ جائو گے
    ہم نغمہ سرا کچُھ غزلوں کے، ہم صُورت گر کچُھ خوابوں کے
    بے جذبۂ شوق سُنائیں کیا، کوئی خواب نہ ہو، تو بتائیں کیا

Working...
X