Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

نہیں ملے ناں!

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • نہیں ملے ناں!

    نہیں ملے ناں!
    تمہیں کہا تھا کہ پاس رہنا
    کوئی بھی رت ہو، کوئی بھی موسم
    کوئی گھڑی ہو
    اگر فلک سے کبھی جو مجھ پر
    ان آفتوں کے پہاڑ ٹوٹیں
    تو راس رہنا
    تمہیں کہا تھا ناں پاس رہنا
    یہ کیا کیا ہے؟
    کسی کی باتوں میں آ گئے ناں
    کسی کی مرضی ہی مان لی ناں
    نہیں ملے ناں!
    تمہیں کہا تھا جو تم نہ ہو گے
    تو رو پڑوں گی
    مجھے سمیٹے گا کون آ کر
    چنے گا آنکھوں سے کون آنسو
    بہت کہا تھا،
    بہت ہی زیادہ تمہیں کہا تھا
    نہیں سنا ناں!
    جو مان توڑا یا آپ ٹوٹا
    تمہیں کہا تھا میں رو پڑوں گی
    میں رو پڑی ناں۔۔
    بہت دنوں سے اداس ہوں میں
    نہیں ملے تھے!
    اداس کر کے چلے گئے ناں!
    نہیں ملے ناں!
    - :(
    ہم نغمہ سرا کچُھ غزلوں کے، ہم صُورت گر کچُھ خوابوں کے
    بے جذبۂ شوق سُنائیں کیا، کوئی خواب نہ ہو، تو بتائیں کیا


  • #2
    Re: نہیں ملے ناں!

    khoob sharing

    Comment

    Working...
    X