Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

اپنے ماضی کے تصوّر سے ہراساں ہوں میں

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • اپنے ماضی کے تصوّر سے ہراساں ہوں میں

    اپنے ماضی کے تصوّر سے ہراساں ہوں میں
    اپنے گزرے ہوئے ایام سے نفرت ہے مجھے
    اپنی بیکار تمناؤں پہ شرمندہ ہوں
    اپنی بےسود امیدوں پہ ندامت ہے مجھے


    میرے ماضی کو اندھیرے میں دبا رہنے دو
    میرا ماضی میری ذلّت کے سوا کچھ بھی نہیں
    میری امیدوں کا حاصل، میری کاوش کا صلہ
    ایک بےنام اذیت کے سوا کچھ بھی نہیں


    کتنی بےکار امیدوں کا سہارا لے کر
    میں نے ایوان سجائے تھے کسی کی خاطر
    کتنی بےربط تمناؤں کے مبہم خاکے
    اپنے خوابوں میں بسائے تھے کسی کی خاطر


    مجھ سے میری محبت کے فسانے نہ کہو
    مجھ کو کہنے دو کہ میں نے ’’انہیں چاہا ہی نہیں‘‘
    اور وہ مست نگاہیں، جو مجھے بھول گئیں
    میں نے ’’ان مست نگاہوں کو سراہا ہی نہیں
    ‘‘

    مجھ کو کہنے دو کہ میں آج بھی جی سکتا ہوں
    عشق ناکام سہی، زندگی ناکام نہیں
    انہیں اپنانے کی خواہش، انہیں پانے کی طلب
    شوقِ بےکار سہی، سعیِ غم انجام نہیں


    وہی گیسو، وہی عارض، وہی نظریں، وہی جسم
    میں جو چاہوں تو مجھے اور بھی مل سکتے ہیں
    وہ کنول جن کو کبھی ’’ان کے لیے کِھلنا تھا‘‘
    ان کی نظروں سے کہیں دور بھی کِھل سکتے ہیں



    ساحر لدھیانوی۔،۔
    ہم نغمہ سرا کچُھ غزلوں کے، ہم صُورت گر کچُھ خوابوں کے
    بے جذبۂ شوق سُنائیں کیا، کوئی خواب نہ ہو، تو بتائیں کیا


  • #2
    Re: اپنے ماضی کے تصوّر سے ہراساں ہوں میں

    Lajawab! Sahir Ludhiyanvi ka kuchh kalaam aisa hai jo soch ko door sey jaa ker jhanjhorta hai - bohat umdah.
    tumharey bas mein agar ho to bhool jao mujhey
    tumhein bhulaney mein shayid mujhey zamana lagey

    Comment


    • #3
      Re: اپنے ماضی کے تصوّر سے ہراساں ہوں میں

      bohat khoob ala kalam
      :(

      Comment


      • #4
        Re: اپنے ماضی کے تصوّر سے ہراساں ہوں میں

        اپنی پسند میں ہمیں بھی شامل کرنے کا بہت شکریہ
        :star1:

        Comment


        • #5
          Re: اپنے ماضی کے تصوّر سے ہراساں ہوں میں

          thanks all :)
          ہم نغمہ سرا کچُھ غزلوں کے، ہم صُورت گر کچُھ خوابوں کے
          بے جذبۂ شوق سُنائیں کیا، کوئی خواب نہ ہو، تو بتائیں کیا

          Comment


          • #6
            Re: اپنے ماضی کے تصوّر سے ہراساں ہوں میں

            wah zabardast kalaam

            Comment

            Working...
            X