بھری محفل میں تنہائی کا عالم ڈھونڈ لیتی ہوں
جہاں جاتی ہوں اپنے دل کا موسم ڈھونڈ لیتی ہوں
اکیلی خود کو جب محسوس کرتی ہوں کسی لمحے
کسی امید کا چہرہ کوئی غم ڈھونڈ لیتی ہوں
بہت ہنستی نظر آتی ہیں جو آنکھیں سر محفل
میں ان آنکھوں کے پیچھے چشم پرنم ڈھونڈ لیتی ہوں
گلے لگ کر کسی کے چاہتی ہوں جب کبھی رونا
شکستہ اپنے جیسا کوئی ہمدم ڈھونڈ لیتی ہوں
کیلنڈر سے نہیں مشروط میرے رات دن ساجد
میں جیسا چاہتی ہوں ویسا موسم ڈھونڈ لیتی ہوں

Comment