بہت فرق ہے ہم دونوںمیں
تم نے روشنی میں بیٹھ کر ہمیشہ اپنے بارے میں سوچا ہے اور
میں اندھیرے میں بیٹھ کر تم پر لکھتا رہتا ہوں
تم ہمیشہ رنگوں کے ساتھ کھیلی ہو اور
میں اب بھی بے رنگ زندگی کے سنگ جی رہا ہوں
تم نے بندھن کی زنجیر توڑ کر آزادی حاصل کر لی اور
میں یادوں کے زندان میں عمر قید کی سزا بھگت رہا ہوں
تم نے اپنی آنکھوں کے سپنوں کی تعبیریں ڈھونڈ بھی لیں اور
میں اپنے ادھورے خواب مکمل تک نہ کر سکا
تم دو قدم بھی چل کے میرے لئے آ نہ سکے اور
میں ہزاروں میل کا سفر کر کے آیا ہوں
تم جب بھی ملے ہو کوئی نیا درد ہی دیا ہےاور
میں اس کے صلے میں کوئی نیا گیت تمہارے نام لکھتا ہوں
تم نے میرے لیے اپنا ایک اصول تک نہ توڑا اور
میں نے تمہارے لئے طرز زندگی تک تبدیل کر دیا
تم نے جس کا ساتھ چاہا پا لیا اور
میں اپنی تنہائی سے بھی محروم ہو گیا

تم نے ایک بار کہا تھا ہمارے خیالات بہت ملتے ہیں ہم
دوست ہیں
آج میں کہتا ہوں بہت فرق ہے ہم دونوں میں۔

وصی انجم
Comment