میری ڈائری کے چند ورق
آج اپنی پُرانی ڈائری کے چند ورق آپ سب کی نظر
آج اپنی پُرانی ڈائری کے چند ورق آپ سب کی نظر
جمع24مارچ2000
10:15pm
آج لال جوڑا پہن کر تم نے میری محبت کو کفن پہنا دیا اور محبت کے تابوت میں آخری
کیل بھی ٹھوک دی، تم عروسی جوڑے میں بہت خوبصورت لگ رہی تھیں ہاتھوں میں
حنائی رنگ بھی بہت جچ رہا تھا
لیکن آج میں بہت اداس ہوں کیونکہ لیکن کوئی نہ سمجھہ سکہ کہ میں کیوں اداس ہوں
تم نے ہمیشہ مجھے بے وقوف بنایا
مجھے استعمال کیا
مجھے پاگل بنایا
میں سب کچھہ جانتے ہوئے بھی پاگل بنا رہا
میں جانتا تھا تم میری منزل نہیں ہو پھر بھی۔۔۔
تمہارے خواب دیکھتا رہا
پاگل چکور کی طرح تھا نکلا تھا چاند کو چھونے
اپنا آپ ہی گنوا بیٹھا
کتنا پاگل ہوں میں

اتوار 21 مئی2000
تیرے آنسو چاہتے ہوئے بھی نا پونچھہ سکہ تم میرے کندھے پر سر رکھہ کر رونا چاہتی تھی مگر جانے کیوں مجھے اس بات کا احساس نہیں ہوا،تمہیں روتا دیکھہ کر جانے کیوں میں خاموش تھا سوچتا ہوں کہ میری آنکھوں سے آنسو کیوں نہیں نکلے، اب میرے آنسو بھی میرے دل کی طرح اپنی مرضی کے مالک ہو گئے ہیں کبھی معمولی بات پر بہہ نکلتے ہیں کبھی کسی بڑے المیے پر ایک آنسو نہیں بہتا آنکھہ سے۔
جانے کیوں میں اس دن میں تمہیں کوئی تسلی بھی نہ دے سکہ نہ ہی اپنے دل کو سنبھال سکہ کتنا بے بس تھا اس دن کتنا مجبور تھا اس دن۔۔۔۔۔۔۔
جانے کیوں میں اس دن میں تمہیں کوئی تسلی بھی نہ دے سکہ نہ ہی اپنے دل کو سنبھال سکہ کتنا بے بس تھا اس دن کتنا مجبور تھا اس دن۔۔۔۔۔۔۔
منگل23 مئی2000
تم کو بھُلانے کی ہر کوشش ناکام گئی،
تم ابھی تک دل میں موجود ہو
مجھے دیکھ کر تم نے اپنا منہ پھیر لیا
دل پہ زہریلے لفظوں کے تیر چلائے
کوئی ایسی سزا نہیں رہی
کوئی ایسا ستم نہیں رہا
جو تم نے اس دل پہ نہ کیا یو
مگر پھیر بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میری محبت پہلے دن کی محبت کی طرح قائم ہے
تم ابھی تک اس دل میں موجود ہو

پیر5 جُون2000
کل تم نے جو انگھوٹی دی تھی آج اس پر زنگ چڑھ گیا
تیرے وعدوں کی طرح،
کل تم ے جو خط لکھے تھے آج ان کے لفظ مِٹ گئے ہیں
میری یادیں جیسے تیرے دل سے مِٹ گئیں،
کل تم نے اپنے نازک ہاتھوں سے میرے رخساروں کو چھُوا تھا
آج میرے رخ سے تیرے حنائی ہاتھوں کی مہک ختم ہو گئی
کل جو تھا وہ سب جھوٹ تھا
آج سب کچھہ حقیقت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کوئی دوکھا فریب نہیں۔

اتوار9جولائی2000
سوچتا ہوں کتنا خوشنصیب ہوگا وہ شخص جس کی تپتے صحرہ جیسی
زندگی میں تمہاری محبت کی بارش ہوگی اور اس کے دل میں خوشیوں
کے ہزاروں پھول کھیلینگے
اور کتنا بدنصیب ہوں میں جس کی زندگی کی ہر شام اداسی کے سائے میں
آہیں بھرتے ہوئے گذرے گی ۔۔۔۔۔۔
زندگی میں تمہاری محبت کی بارش ہوگی اور اس کے دل میں خوشیوں
کے ہزاروں پھول کھیلینگے
اور کتنا بدنصیب ہوں میں جس کی زندگی کی ہر شام اداسی کے سائے میں
آہیں بھرتے ہوئے گذرے گی ۔۔۔۔۔۔
Comment