Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Shadi (شادی )

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Shadi (شادی )


    Assalam-o-Alaikum


    Shadi


    kafi dinoo'n sey is issue per likhney ki soch raha tha mager kabhi jumley hi nahi'n jor paya belkeh ye kehna ziyadha munasib hoga keh apni soch ko lafzoon ka roop na de saka aur aaj likha hey tu na janey kyoo'n ye ehsas ho raha hey keh aaj bhi insaf nahi'n ker paya hoo'n ab baqi tu aap hi behter bata sakai'n ge.



    شادی


    سنیے ذرا کچھ پیسے دے کر جائیے گا کرن کی سسرال والوں کی پنھونیوں کے لئے کپڑے خریدنے کے لئے جانا ہے شادی میں دن میں ہی کتنے بچے ہیں ابھی کتنے کام پڑے ہیں مجھے تو سوچ سوچ کر پریشانی ہو رہی ہے، یہ بیگم سروش ہیں جو اپنے شوھر سروش صاحب سے اپنی بیٹی کرن کی شادی کے حوالے سے بات کر رہی تھیں سروش صاحب کچھ بولے نہیں صرف خاموشی سے ایک بڑی رقم نکال کر اپنی بیگم کو دے دی یہ کسی ایک گھر کی کہانی نہیں ہر اس متوسط گھر کی کہانی ہے جہاں بیٹیاں جنم لیتی ہیں، جس دن وہ جنم لیتی ہیں اسی دن سے ماؤں کو انکے جہیز کی فکر ستانے لگتی ہے کتنی عجیب بات ہے نا کہ بیٹی جسے الله کی رحمت کہا جاتا ہے ہم اسے اسکے ماں باپ کے لئے ایک زحمت اور بوجھہ بنا دیتے ہیں یہاں میں نے ہم کا لفظ خاص اس لئے استعمال کیا کہ میں بھی اسی معاشرے کا ایک حصّہ ہوں تو آئے آپ کو آگے کا حال سناتے ہیں گھر میں خوشی کا سما ہے کافی مہمان بھی آے ہوے ہیں سامان کی لسٹ تیار کی جا رہی ہے جو ابھی لڑکے والے لینے آنے والے ہیں اور میں بتانا بھول گیا فرنیچر تو شام کو ہی بھیج دیا گیا تھا کرن بھی بیوٹی پارلر گئی ہوئی ہے کہ یہ بھی تو ضروری ہے ورنہ دلھن پر نکھار نہیں آے گا جہیز دیا گیا ہے حالانکہ لڑکے والوں نے کہ بھی دیا تھا کہ ہمیں جہیز نہیں چاہیے لیکن منع بھی نہیں کیا دیا تو لے لیا آج کل یہ ہی طریقہ واردات ہو گیا ہے لڑکے کی بھی آواز نہیں نکلتی کہ وہ یہ کہ کر الگ ہوجاتا ہے کہ یہ خواتین کا مسلۂ ہے آئیے ذرا دکھتے ہیں سروش صاحب کیا سوچ رہے ہیں وہ کیسا محسوس کر رہے ہوں گے مجھے لگ رہا ہے انھیں وہ وقت آج بہت شدت سے یاد آرہا ہوگا جب نرس نے آ کر کہا ہوگا کہ مبارک ہو آپ کے یہاں بیٹی ہوئی ہے کتنی محببیت سے انھوں نے اس کی پرورش کی ہوگی کیسا ایک ایک لمحہ آج ان کی آنکھوں کے سامنے آرہا ہوگا کہ بیٹیاں تو ویسے بھی باپ کے زیادھ نزدیک ہوتی ہیں بنا کہے ہی دل کی بات جن لیا کرتی ہیں یہ بیٹیاں اور اسکی رخصتی کا یہ وقت صرف وہ ہی بیان کر سکتے ہیں جو اس لمحے سے گزرتے ہیں کہ اب اسے اپنے گھر بھی بلانا ہے تو کسی کی اجازت درکار ہے اور کیسا لگتا ہوگا کہ اپنے دل کا ٹکڑا کسی اور کے حوالے کرنا اور پھر سالہاسال کمیٹیاں بھرنا کوئی کیوں اس لعنت کے خلاف آواز نہیں اٹھاتا ہمارے نوجوان محببیت کی شادی کرنے کے لئے اپنے ماں باپ سے اپنی زد منوا سکتے ہیں تو جہیز نا لینے کے لئے کوئی قدم کیوں نہیں اٹھاتے جس نے اپنی زندگی کی متاع آپ کے حوالے کردی اس کا تو تا حیات احسان مند ہونا چاہیے اور میں سروش صاحب کی اس کیفیت کو محسوس کرسکتا ہوں سروش صاحب نے تو نجانے کیسے یہ سب کیا ہے ہمارے اطراف میں نجانے کتنی کرن اس جہیز کی سیاہ گهور تاریکی کی نظر ہوجاتی ہیں آج نجانے کیوں مجھے یہ شعر یاد آ رہا ہے کہ،


    باپ بوجھہ ڈھوتا تھا کیا جہیز دے پاتا

    اس لئے وہ شہزادی ابتلک کنواری ہے



    اور یہیں ہمارے اطراف میں ایسی شادیاں بھی ہوتی ہیں جنکے صرف دعوت ناموں پر اتنے اخراجات کے جاتے ہیں کہ دو شہزادیوں کی شادی ہو سکتی ہے آپ اسے مبالغہ آرائی نا سمجھیے گا یہ حقیقیت ہے کہ جن گھر امیری کا شجر لگتا ہے ان کے اطوار ہی بدل جاتے ہیں کہ "خدا جب حسن دیتا ہے نزاکت آ ہی جاتی ہے" یہ دعوت نامے کبھی قیمتی لکڑی پر بنے جاتے ہیں تو کبھی انتہائی قیمتی کپڑے پر تو کبھی شیشے پر.................یہاں جب کھانا سٹارٹ ہوتا ہے تو اتنی ڈشز ہوتی ہیں کہ ممکن ہی نہیں ہوتا کہ سب کچھ لیا جا سکے اور یہیں اسی شہر میں نجانے کتنے ماں باپ اس فکر میں رات آنکھوں میں کاٹ دیتے ہیں کہ کل کو بچے کیا کھائیں گے یہ اصراف کہاں تک جائز ہے کوئی نہیں سوچتا ، خیر چھوڑیے ایک میرے کہنے سے یہاں کچھ بھی بدلنے والا نہیں لیکن نشاندہی اور خود عمل کرنا تو میرا فرض بنتا ہے جو میں ضرور پورا کروں گا آئیے اب آپ کو ایک اور شادی میں لے کر چلتے ہیں اور سوچے گا ضرور کہ یہ کس کی شادی ہے کس کے ساتھ ہو رہی ہے کون کروا رہا ہے اور کس طرحہ کی گئی ہے آئیے خود ہی دیکھیے،

    اصحاب کے مجمع میں نکاح کا خطبہ پڑھا گیا ہے لڑکے کے پاس ایک تلوار ، ایک زرہ اور پانی بھرنے کے لئے ایک اونٹ کے سوا کچھ بھی نہیں لڑکی کے والد نے لڑکے سے کہا ہے کہ تلوار کو جہاد کے لئے رکھو زرہ کو بیچ دو تاکہ شادی کے وسائل خرید سکو سو زرہ کو ٥٠٠ درہم میں بیچ دیا گیا ہے اور ایک بھیڑ خریدلی گئی ہے یہ ولیمے کے کام میں آئیگیجہیز کی فہرست میں ایک قمیص، ایک مقنع (یا خمار یعنی سر ڈھانکنے کے لیے کپڑا)، ایک سیاہ کمبل، کھجور کے پتوں سے بنا ہوا ایک بستر، موٹے ٹاٹ کے دو فرش، چار چھوٹے تکیے، ہاتھ کی چکی، کپڑے دھونے کے لیے تانبے کا ایک برتن، چمڑے کی مشک، پانی پینے کے لیے لکڑی کا ایک برتن(بادیہ)، کھجور کے پتوں کا ایک برتن جس پر مٹی پھیر دیتے ہیں، دو مٹی کے آبخورے، مٹی کی صراحی، زمین پر بچھانے کا ایک چمڑا، ایک سفید چادر اور ایک لوٹا شامل ہیں اور یہ بھی اسی رقم میں سے خریدہ گیا ہے جو لڑکے کی زرہ بیچ کر حاصل ہوئی ہے یہ بھی ایک شادی ہے اور آپ جانتے ہیں یہ کون لوگ ہیں لڑکی کے والد ہیں ہمارے پیارے رسول لڑکی ہیں حضرت فاطمہ اور لڑکا ہیں حضرت علی یہ وہ ہستیاں ہیں دنیا جنکے قدموں میں تھی لیکن رہن سہن دیکھیے یہ ہی وہ ہستیاں ہیں جو ہمارے لئے مشعل راہ ہیں کہ ان کی تقلید ہی ہر کرن کو روشنی دے سکے گی یہ میرا ایمان ہے اور حضرت فاطمہ جن کی یہ شادی ہے کی شان میں تو یہی کہا جا سکتا ہے کہ ،


    *عورت *


    اگر بیٹی ہے تو رحمت !



    اگر بیوی ہے تو شوہر کے نصف ایمان کی وارث !



    اگر ماں ہے تو اس کے قدموں تلے جنّت !



    لیکن !?



    سیدہ فاطمہ زہرا (رض ) کی شان دیکھے ......

    کہ

    !اس باپ ک لئے رحمت جو خود "کل عالم کے لئے رحمت " ہیں !

    اس شوہر کے لئے نصف ایمان جو خود کامل ایمان ہیں

    اور آپ کے قدموں میں ان بیٹوں کی جنّت ہے جو خود , جنّت کے سردار ہیں ....


    حضرت علی (رض) چوتھے خلیفہ کیا ان کا مرتبہ کسی کو بتانے کی ضرورت ہے اور حضور پاک تو کل عالم کے لئے رحمت ہیں تو انھوں نے خود اپنے گھر سے ہمارے لئے مثال قائم کی .

    الله ہمارے حال پر رحم فرماے اور سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرماے


    آمین


    sigpic

  • #2
    Re: Shadi (شادی )

    تحریر تھوڑی لمبی نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟

    Comment


    • #3
      Re: Shadi (شادی )

      :thmbup:
      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

      Comment


      • #4
        Re: Shadi (شادی )

        Shukriya bhai for this sharing, very useful and thoughtful words, hope our readers may get some understanding and guidance from heads up....:)
        Pegham Poetry Art work

        Comment


        • #5
          Re: Shadi (شادی )

          Originally posted by -=The Driver=- View Post
          تحریر تھوڑی لمبی نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟
          rooz 2,2 lines parh lia karian
          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

          Comment

          Working...
          X