Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

چھوٹی سی بات

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • چھوٹی سی بات


    حاضر ِ خدمت ہوں ایک چھوٹی سی بات کہ ساتھ جو شاید آج کے اس رواں دور کے
    ساتھ قدم ملاتے ہوئے مسافروں کی تیز چال کی گردش میں اور ذاتی آسائش کے واسطے خوب سے خوب تر کے جنون کے غبار میں اپنا اثر نہ جما سکے مگر دل بسمل کے ہاتھوں مجبور ہو کر احباب کی محفل میں آیا ہوں کیونکہ یہ گمان نہیں بلکہ آج بھی یقین ہے کہ ہم تمام کے قلوب میں آج بھی زمانے کی سوچ کا سایہ گہرا ہونے کے باجود بھی کہیں نہ کہیں کسی کونے میں اپنی روایات، اقدار اور حب ِ وطن کی روشنی قلوب کو روشن کئے ہوئے ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اس روشنی کو اپنے قلب کی چار دیواری میں قید نہ رکھیں بلکہ اس روشنی سے اپنے راستوں ، اپنی منزلوں کا تعین کریں۔


    میں اکثر اپنے آپ سے کہتا تھا کہ یہ کون لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ پاکستان ایک غریب ملک ہے؟ اور اس بات کے پیچھے ان کے مقاصد کیا ہیں؟ مجھے ان تمام لوگوں کا کردار مشکوک نظر آتا ہے اور مشکوک کیوں نظر ناں آئے؟ میرے نزدیک یہ سفید جھوٹ ہے کہ کڑوروں کی آبادی اپنے دامن میں سمیٹ کر بھی یہ ملک غریب ہے، یہ دھرتی وسائل میں بھی مالا مال ہے ہنرمند بھی خوب سے خوب ہیں مگر یہ ملک ترقی یافتہ اقوام کی فہرست میں آنے کے بجائے قرضوں کے بوجھ تلے دبتا ہی چلا گیا، غور کیا تو آگاہی ہوئی کہ اس کے باسی جو پہلے کبھی لالچ، غرض ، ہوس، دنیا کی محبت جیسے احساسات میں بلا کہ غریب تھے آج جہاں میں شاید ہی کوئی قوم ان احساسات میں ان سے امیر ہو اور میرے پیارے وطن کی غربت کا اصل سبب اسکے باسیوں کی ان ہی احساسات میں امارت ہے۔


    اللہ پاک مجھ کو اور میرے وطن میں بسنے والوں کو ایمان کی دولت سے مالامال فرما دے اور توکل کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے کی سعادت نصیب فرما دے، اور میرے مالک اس وطن کو خوشحال و شاداب قائم فرما اور اہل ِ وطن کو اسلام پر چلنے والا اور اس پر کٹ مرنے والا بنا دے ۔۔۔۔۔ آمین


    س ن مخمور
    امر تنہائی

  • #2
    Re: چھوٹی سی بات

    durust farmaya aap ny

    aur bhot hi zbrdast words ko choose kiya apny ehsssas ko share krny k liye


    be blessed





    Comment

    Working...
    X