Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

ہر گھر سے

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • ہر گھر سے




    ہر گھر سے


    دن کے اجالوں میں
    خداہائے کفر ساز و کفر نواز
    پیتے ہیں سچ کا لہو
    کہ وہ اجالوں کی بستی میں
    زندہ رہیں
    شرق سے اب تمہیں
    کوئی شب بیدار کرنا ہو گی
    کہ سچ اسے دکھنے ہی نہ پائے
    تمہیں بھی تو
    اس کی کوئی خاص ضرورت نہیں
    یا پھر
    آتی نسلوں کے لیے ہی سہی
    دن کے اجالوں میں
    روح حیدر رکھنا ہوگی
    سسی فس کا جیون
    جیون نہیں
    سقراط کی مرتیو
    مرتیو نہیں
    جینا ہے تو
    حسین کا جیون جیو
    کہ جب ارتھی اٹھے
    خون کے آنسووں میں
    راکھ اڑے
    خون کے آنسووں میں
    شاعر کا قلم
    روشنی بکھیرے گا
    زندگی‘ آکاش کی محتاج نہ رہے گی
    ہر گھر سے چاند ہر گھر سے سورج
    طلوع ہو گا
    غروب کی ہر پگ پر
    کہیں سقراط کہیں منصور
    تو کہیں سرمد کھڑا ہو گا
Working...
X