Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

الادب اور اردو کے مشاہیر

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • الادب اور اردو کے مشاہیر

    الادب اور اردو کے مشاہیر


    مقصود حسنی

    تعلیمی ادارے مشاہیر کی تخلیقی تحقیقی اور تنقیدی کاوشوں سےآگہی اور ان کے حوالہ سے میسر آنے والی سربلندیوں کو عام کرنے اور ان کی تفہیم و تشریحات کا ذریعہ ہوتے ہیں۔ تدریسی عمل کے علاوہ انھیں مدعو کرکے ان کی فکر سے‘ ہر سطع پر استفادے کا دروازہ کھولا جاتا رہا ہے۔ جامعات اور کالجز ناصرف ان کی خدمات حاصل کرتے آءے ہیں‘ بلکہ ان کی اور ان سے متعلق معلومات اپنے پرچوں میں شاءع کرتے رہتے ہیں۔ اس طرح ان کی فکر کی تفہیمات کے رستے ہموار ہوتے رہتے ہیں اور عمومی سطع پر بھی بلوغت کا رنگ چڑھ جاتا ہے۔
    اسلامیہ کالج‘ قصور ان تینوں حوالوں سے‘ یہ اہم ترین فریضہ سرانجام دیتا آیا ہے۔ سیکڑوں نہیں ہزاروں‘ طلبا نے یہاں سے کسب فیض کے بعد ناصرف نام پایا ہے‘ بلکہ زندگی کے حساس شعبوں میں خدمات انجام دیتے آءے ہیں۔ جس کا تذکرہ کسی دوسرے مضمون میں مل سکے گا۔ سردست صرف اتنا بتانا مقصود ہے‘ کہ کاج ہذا کے پرچے الادب نے بھی مشاہیر کو نظرانداز نہیں کیا۔ ان کی تخلیقات کے ساتھ ساتھ‘ ان سے متعلق مضامین شاءع ہوتے رہے ہیں۔ اگلے صفحات میں اس کی تفصیل درج کر دی گئ ہے۔ ممکن ہے کہ یہ تفصیل تحقیقی کام کرنے والوں کے لیے‘ کسی ناکسی سطع پرکام کی نکلے:
    حالی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تنقید برکت علی ١٩٥٨
    میر حسن دہلوی کی غزل گوئ پروفیسر منشا سلیمی ١٩٥٨
    خواجہ الطاف حین کی غزل گوئ محمد صادق ١٩٥٩
    ڈاکٹر محمد شفع محمد یامین سلیمی ١٩٦٢-٦٣
    مولانا حالی اور اردو ادب پروفیسر محمد اکرام ہوشیارپوری ١٩٦٦٤
    غالب کا نظریہءحیات احسان الہی ناوک ١٩٦٦٥۔
    میر کی غزل زکریا فاروق ١٩٦٧-٦٨
    مولانا حسرت موہانی اور ان کی غزل بلال احمد شیخ ١٩٦٧-٦٨
    غالب کا ایک شعر ڈاکٹر سید محمد عبدالله ١٩٦٧-٦٨
    مرزا غالب کے خطوط بلال احمد شیخ ١٩٦٧-٦٨
    غالب ایک زندہء جاوید کردار پروفیسر محمد اکرام ہوشیارپوری ١٩٦٩
    فارسی میں مرزا غالب کا مقام محمد عباس انجان ١٩٧١-٧٢
    شاہی کی شاعری- تحقیقی وتںقیدی مطالعہ مقصوود حسنی ١٩٩٧-٩٨
    ڈاکٹر گوہر نوشاہی کے تحقیقی تنقیدی اور لسانی نظریے مقصود حسنی ١٩٩٧-٩٨
    پروین شاکر اور اس کی مسکراہٹ کی شاعری قاضیہ الماس ٠٠٦-٧
    مطالعہءغالب- خطوط کی روشنی میں ڈاکٹر حسرت کاسگنجوی ٢٠٠٦-٧
    ادب کے وزیر - وزیر آغا پروفیسر تنویر احمد ٢٠٠٧-٨
    مشفق خواجہ کوئ کہاں سے تمہارا جواب لاءے ڈاکٹر غلام شبیر رانا ٢٠٠٧-٨
    مقصود حسنی- عہد حاضر کے ایک نامور غالب شناس پروفیسر یونس حسن ٢٠١٠-١١
    قرتہ العین حیدر ہندی تہذیب کی نماءندہ ناول نگار پروفیسر یونس حسن ٢٠١٠-١١
Working...
X